1
بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کرانے کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار,جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کودرخواست پر عائد اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست کو ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت بھی کر دی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
2
امریکا کی جانب سےدس فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے پر چین نے بھی شدید رد ,امریکا کی زرعی مصنوعات پردس فیصد ٹیرف کا اعلان کردیا۔چین کی جانب سےمرغی، گندم، مکئی اور کپاس پر اضافی 15 فیصد محصولات عائد کیے جائیں گے جبکہ جوار، سویابین، بیف، ایکوٹک پروڈکٹس پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے۔چینی حکومت کےترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بیجنگ امریکی دباؤ اور دھمکیوں کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔اس کے علاوہ پندرہ امریکی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کردیں ہیں۔
3
پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں آنے کے بعد پھر مندی کا شکار,ہنڈریڈ انڈیکس 225 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 762 پوائنٹس پر آگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچنج مسلسل دوسرے روز فروخت کے دباؤ میں ہے، مارکیٹ 488 پوائنٹس اضافے کے بعد مندی کا شکار ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 225 پوائنٹس گر گیا اور ایک لاکھ 11 ہزار 762 پوائنٹس پر آگیا۔پی ایس ایکس میں ایک موقع پر 488 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انڈیکس میں ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تھی۔
4
اسلام آباد میں چینی کی قیمت میں 15 روپے تک اضافہ,اب تک نرخ میں 15 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک شروع ہونے سے پہلے چینی 160 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی تھی تاہم رمضان کے باعث چینی کی طلب بڑھتے ہی نرخوں میں تیزی دیکھنے میں آئی اور اب شہر کے اکثر علاقوں میں چینی 170 روپے سے 175 روپے فی کلو تک بیچی جارہی ہے۔چینی کی تھوک مارکیٹ میں قیمت 164 روپے کلو تک ہے اور چینی کا 50 کلو کا بیگ 8 ہزار 200 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
5
لاہور سمیت پنجاب بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا.لاہور میں مجموعی طورپر5 لاکھ 854 طلبا وطالبات امتحانات میں شریک ہیں،لاہوربورڈ کےمطابق آج عربی، جیوگرافی کا امتحان ہورہا ہے،شام کے وقت آرٹس، ہسٹری، ووڈ ورکس کا امتحان ہوگا۔لاہورمیں میٹرک امتحانات کے لئے 921 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں،امتحانی مراکز کےاطراف میں دفعہ 144 نافذ ہے،تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرےنصب،پہلے بارامتحانی عملہ آٹومیشن سسٹم کے تحت امتحانی عملہ تعینات ہوا۔