اسلام آباد، پاکستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے صارفین کے تجربہ کومزید بہتر بنانے کے لیے اپنے آفیشل واٹس ایپ چینل کا آغاز کردیاہے۔اس اقدام سے زونگ فورجی،واٹس ایپ چینل لانچ کرنے والا ٹیلی کام انڈسٹری کا پہلا آپریٹر بن گیا ہے۔

زونگ فورجی کا واٹس ایپ چینل،اپنے صارفین کو تازہ ترین پروموشنز، خصوصی رعایتوں اور دلچسپ ڈیلز کے بارے میں بروقت اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔یہ چینل مائی زونگ ایپ کی پرموشن کے لیے بھی ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جس کے ذریعے صارفین اس ایپ کی تمام خصوصیات کوجان سکیں گے اور اپنے اکاؤنٹس کو آسانی سے منظم کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، صارفین کو نئی سم کی ایکٹیویشن اور موبائل نمبر پورٹیبلٹی (MNP) کے بارے میں بھی بروقت اپ ڈیٹس موصول ہوں گی تاکہ وہ تازہ ترین سروسز سے آگاہ رہیں۔

زونگ فورجی کے ڈائریکٹرمارکیٹنگ ساجد منیر نے کہا کہ،”ہمارے آفیشل واٹس ایپ چینل کا آغاز کسٹمر انگیجمنٹ کو بہتر بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ہم اپنے صارفین کے لیے رابطے کو مزید آسان، سہولت بخش اور خوشگوار بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ وہ ہماری ہر سرگرمی کے مرکز میں رہیں۔“

زونگ فور جی کا واٹس ایپ چینل اپنے صارفین کے لیے ایک اہم نقطہ بننے والا ہے، جوبرانڈ سے منسلک رہنے کے طریقہ کار کو یکسر تبدیل کردے گا۔ اس آفر کو آج ہی سبسکرائب کریں اور زونگ فور جی کے ساتھ بلاتعطل رابطہ کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں۔