1
سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح مین 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 204 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
2
وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں جو موقع ملا ہے اسے دانشمندانہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی اور اسٹریٹجک لیول پر ڈسکشنز ہورہی ہیں۔آئی ایم ایف وفد کے ساتھ افتتاحی ملاقات ہوئی ہے، ای ایف ایف کے تحت 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ہم میکرو اکنامک استحکام کے حوالے سے اچھی پوزیشن میں ہیں، ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری ہیں، ہمیں جو موقع ملا ہے اسے دانشمندانہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
3
دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان،سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر،قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نےدورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کیا،دورۂ نیوزی لینڈ کے لیےسلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقررکیا گیا ہے،جبکہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میں نائب کپتان ہونگے،محمد رضوان ون ڈے کپتان برقرار رہیں گے۔اس کےعلاوہ اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد،حارث رؤف،جہانداد خان،حسن نواز، خوش دل شاہ، محمد عباس آفریدی،محمد علی،محمد حارث،محمد عرفان خان،عمیر بن یوسف، شہنشاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔
4
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کے بیان کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص دوپہر 12 بجے اٹھتا ہو، وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے؟، بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے، اس کے علاوہ کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں۔
بشریٰ بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے، پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے کہ ان کے جیل میں بیٹھے آقا کو کھانا نہیں مل رہا، 2 روز قبل ان کی جماعت کے ترجمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا۔ کل پمز کے 4 سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھا گھنٹہ ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے، ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحتمند قرار دیا ہے۔
5
چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: لاہور میں شائقین کو مفت افطار کرانے کا اعلان،پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل (بدھ کو) ہونیوالے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے دوران شائقین کو فری افطار کرانے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے والوں کو فری افطاری دی جائے گی، شائقین ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق شائقین اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔
6
دوسرا سیمی فائنل دیکھنے بھارتی بورڈ کا 5 رکنی وفد کل لاہور پہنچے گا۔بھارتی کرکٹ بورڈکا پانچ رکنی وفدنائب صدر راجیوشکلا کی قیادت میں کل واہگہ بارڈر پہنچےگا،بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا و وفد دو روز لاہور میں قیام کرے گا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا جاری ہے،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین گھنٹے نیٹ پریکٹس جاری رکھے گی،جنوبی افریقہ ٹیم شام ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک پریکٹس کرے گی،ٹریننگ سے قبل دونوں ٹیموں میں سے کھلاڑی یا اسٹاف پریس کانفرنس کرینگے