1
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان ٹی 20، شاہین، حارث ون ڈے سے ڈراپ،قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان سے ٹی 20 کی قیادت واپس لے لی گئی ہے، دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ون ڈے سکواڈ کی کپتان محمد رضوان کے پاس ہی رہے گی جبکہ سلمان آغا ون ڈے ٹیم میں نائب کپتان کے فرائض نبھائیں گے۔
2
26 نومبر احتجاج: 22 پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست ضمانت مسترد،جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد گوندل نے دلائل مکمل ہونے پر کل فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔پی ٹی آئی کے 22 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا ہے، تمام کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
3
9 مئی مقدمات: مسرت جمشید اور جمشید اقبال کی عبوری ضمانت میں توسیع،مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے سلسلے میں عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا ہے، تمام مقدمات میں انویسٹی گیشن مکمل ہو چکی ہے۔بعدازاں عدالت نے جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کردی
4
آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت،شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کر دی، کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لئے تیاری یقینی بنائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ آذربائیجان سمیت ایسے تمام ممالک، جہاں پاکستان کے ساتھ تجارت کی وسیع استعداد موجود ہے، میں ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی ہدایت بھی کر دی۔
5
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا۔ معیشت کی بہتری کیلئے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں، کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، کارپوریٹ لاء اتھارٹی کو خودمختار ادارہ بنایا، ملک کو آگے لیکر جانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
تاجر برادری سوچ رہی تھی اپنا کاروبار ختم کرکے بیرون ملکوں میں چلے جائیں، تمام سٹاک مارکیٹوں کے انضمام کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج آج بلندیوں کو چھورہی ہے، 2013 سے 17 کےد رمیان ملک معاشی طور پر مستحکم ہو چکا تھا، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب
6
سوتیلے باپ کو بیدردی سے فائرنگ کرکے قتل کرنے والا گرفتار،پولیس کے مطابق ملزم عتیق نے 3 روز قبل شاہدرہ ٹاؤن میں واقع گھر میں موجود سوتیلے باپ کو قتل کیا تھا، ملزم نے گھریلو ناچاقی اور جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر فوری ٹیم تشکیل دی گئی، ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کی تلاش شروع کی۔اے ایس پی شاہدرہ عثمان عزیز میر اور ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن پر مشتمل ٹیم نے قاتل کو گرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے فزیکلی ریڈ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی، ایس پی سٹی نے قتل کی واردات کے ملزم کی 2 روز میں گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی۔