1
پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم ,پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت اللہ نے سینیٹر فیصل جاوید کی مقدمات تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر کی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک دانیال خان نے بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف اسلام آباد میں 16 ایف آئی آرز درج ہیں، ہم نے تفصیلات دے دی ہیں یہ وہاں عدالتوں میں پیش ہوجائیں۔
عدالت نے کہا کہ وفافی حکومت کے اور کیسز ہیں تو اس کی رپورٹ بھی جمع کروائیں، سپیشل پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ نیب کی جانب سے ہم جواب جمع کر دیں گے۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا ہم نے کل آپ کو ضمانت دی ہے اس کیس میں بھی وہی تاریخ دیتے ہیں، آپ عمرے کیلئے جائیں آپ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، عدالت نے فیصل جاوید کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
2
پیکا قانون کیخلاف درخواست، اٹارنی جنرل معاونت کیلئے عدالت طلب ,اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کی پیکا قانون ترمیم 2025 کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل عادل عزیز قاضی عدالت پیش ہوئے، دورانِ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کی اور درخواستیں بھی ہیں، اس پر بھی وہی آرڈر کر دیتے ہیں۔بعدازاں عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
3
لاہور ہائیکورٹ: نئے تعینات ہونیوالے 4 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا .چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی۔ایڈیشنل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں راجہ غضنفر علی خان، تنویر احمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان شامل ہیں۔تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا نے شرکت کی، جسٹس شاہد کریم، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس راحیل کامران شیخ اور جسٹس سردار اکبر علی ,جسٹس چودھری اقبال، جسٹس ساجد محمد سیٹھی، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس طارق ندیم، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس انوار الحق، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس فیصل زمان خان اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے شرکت کی۔
4
سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج افطار کے وقت دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی، دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے بازار میں رش اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی ہونے سے گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔
دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد بھی شہید ہوگئی، دھماکے سے قریبی گھر کی چھت گرنے سے 12 شہری شہید اور 30 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سکیورٹی عملے نے6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔
5
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔
مریم نواز شریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی، فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے 19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دے دیا، ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
6
لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواستوں پر پنجاب حکومت اور پی ٹی اے سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا تاہم حکومت پنجاب اور پی ٹی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔
پی ٹی اے کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دی جائے، جس پر جسٹس فاروق حیدر نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر فریقین کی جانب سے جواب نہ آیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔بعدازاں عدالت نے پی ٹی اے اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔
7
وئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے ملازم محمد عمران کے کوارٹر میں ہوا، دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت منہدم ہوگئی۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
8
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا .آفس پہنچنے پر لاء افسران اور ملازمین نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو پھول پیش کئے۔پنجاب حکومت کے اعتماد کرنے پر مشکور ہوں، ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات کروں گا، عدالتوں کی آئین اور قانون کے مطابق معاونت کریں گے۔ سابق ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق ایک پروفیشنل وکیل تھے، مجھے بھی سب پروفیشنل وکیل کے طور پر جانتے ہیں۔ نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز
9
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے 5 ،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
10
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بنوں کینٹ میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بہادر سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
11
آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ,کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سٹیو سمتھ نے بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائںل کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو فوری ریٹائرمنٹ کا بتایا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سٹیو سمتھ ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
یہ سفر میرے لیے بڑا شاندار رہا ہے، میں نے ہر لمحے سے پیار کیا ہے، حیران کن لمحات اور شاندار یادیں رہی ہیں، دو ورلڈ کپ جیتنا کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔اب لوگوں کے پاس موقع ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کریں، ٹیسٹ کرکٹ میرے لیے ترجیح رہے گی۔
12
انٹر پول کی مدد سے اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار ,راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم نے مئی 2023ء میں شہری پر فائرنگ کی اور اس کا ریڈ وارنٹ جاری کیا گیا۔مختلف مقدمات میں بیرونِ ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے،
13
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد پھر سے بحال ,کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 263 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
14
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بدولت ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد پھر سے بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 263 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
15
امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف,پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قیادت اور عوام پر عزم ہیں۔
16
امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے طویل ترین خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتہاپسند دہشتگردی کے خلاف ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ افغانستان میں دہشتگردی کا بڑا ذمہ دار پکڑا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ اداکرتا ہوں، ساڑھے تین سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا، افغانستان میں امریکیوں کو ہلاک کرنے والا اس وقت امریکا لایا جا رہا ہے تاکہ وہ امریکا میں قانون کا سامنا کر سکے۔