1
مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، رمضان المبارک میں سرکاری نرخ ہوا ہوگئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب ہیں، سبزیوں پھلوں کے ساتھ ساتھ برائلر مرغی کی بھی من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ مرغی کی سرکاری قیمت 595 روپے مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 700 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
خریدار کہتے ہیں انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔من مانی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کی جارہی ہیں۔دکانداروں کا ہمیشہ کی طرح ایک ہی رونا ہے کہ گوشت کی قیمت زیادہ ہے سرکاری ریٹ پر کیسے بیچ سکتے ہیں۔
2
چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو اضافہ,رمضان المبارک آتے ہی کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت میں 15 سے 20 روپے اضافہ کردیا گیا، ریٹیل مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔رمضان سے پہلے چینی کی قیمت 130 سے 140 روپے فی کلو تھی، چینی کے 50 کلو کے تھیلے کے نرخ 7870 روپے پر جاپہنچے۔
3
پیکا ترمیمی ایکٹ کےخلاف درخواست پر وفاق، وزارت اطلاعات اوردیگرکو نوٹس جاری,ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرزاینڈ نیوز ڈائریکٹرز،کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن،آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور دیگر کی جانب سے دائر پیکا ترمیمی ایکٹ کےخلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں جمع کروائی گئی ہے۔
عدالت نےمدعاعلیہان کو انیس مارچ کیلئےنوٹس جاری کردیئے،درخواست سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک ایڈووکیٹ کےتوسط سےدائرکی گئی ہے،درخواست گزاروں کاکہنا ہےکہ پیکا ترمیمی ایکٹ صحافتی فرائض پر جبری سنسرشپ اور بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
4
صدرآئی پی پی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے بنوں میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خوارج نے ایک مرتبہ پھرمعصوم شہریوں کونشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردوں کوجہنم واصل کر دیا۔ہمارے جوانوں نے بنوں کو بڑے ممکنہ نقصان سےبچایا ۔ ایسے ملک دشمن عناصرکی سرکوبی جاری رہے گی ۔ معصوم شہریوں کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے ۔ اللہ تعالٰی غمزدہ خاندانوں کو ہمت اور صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔
5
چیمپئنزٹرافی؛ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقہ آج مدمقابل ہونگے.سابقہ میچزکی طرح آج بھی فول پروف سیکیورٹی پلان پرعمل درآمدہوگا،پولیس کے12ہزار201افسران واہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران،ایس ایس پی آپریشنزوسیکیورٹی،تمام ایس پی فیلڈمیں ہوں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نےکہا سیمی فائنل میں ذیادہ رش کےباعث مزیدسخت سیکیورٹی چیلنج ہوگا4 درجاتی حصارپرمشتمل فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیاگیاہے،روٹ میں آنے والی تمام بلندعمارتوں پرسنائپرز بھی تعینات کئےجائیں گے۔
6
کینیڈین وزیراعظم کا ٹیرف کی لڑائی میں پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان, اگر امریکی ٹیرف برقرار رہتا ہے تو کینیڈا بھی جوابی اقدام کرے گا ۔ مزید پچیس فیصد ٹیرف عائد کریں گے ۔ ہم ایک سو پچپن ارب ڈالر کی اشیا پر ٹیکس لگائیں گے،امریکی درآمدات پر بھی ٹیرف عائد کریں گے۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
7
کراچی ڈاکس کے علاقے فشریز میں نجی کمپنی امونیہ گیس کی لیکج کے باعث 12 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکس کے علاقے فشریز میں نجی کمپنی میں امونیہ گیس لیک ہوگئی واقعے میں 12 افراد کی حالت ناساز ہوگئی جنھیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور صورت حال کو کنٹرول کیا اور کمپنی سے نکالنے والی گیس پر قابو پالیا گیا۔