1
کابل ائیر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ محمد شریف اللہ عرف جعفر افغان شہری تھا۔ دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تعاون کی عکاس ہے۔ذرائع کے مطابق کابل ائیر پورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ شریف اللہ کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے ملحقہ علاقے سےگرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کیلئے پاکستانی فورسز نے متعدد مشکل انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے درمیان تعاون کی عکاس ہے۔
2
صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی گئیں۔صائم ایوب جنوری 2025ء میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران دائیں ٹخنے کی انجری کے سبب کرکٹ سے 6 ہفتوں کیلئے باہر ہوگئے تھے، اسی وجہ سے وہ پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں بھی جگہ نہیں بناسکے تھے۔
قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر فخر زمان آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تاہم تاہم طویل عرصہ بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہیں پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔فخر زمان 19 فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں چوٹ لگنے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے، وہ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
3
بینک لاکر میں رکھے 10 کروڑ روپے کے زیورات چوری کا مقدمہ درج،پولیس حکام کے مطابق بینک عملے نے مدد کے بجائے تحقیقات کے نام پر تاخیری حربے استعمال کیے۔ متاثرہ صارف کو واقعے کا 19 فروری کو پتہ چلا لیکن تھانہ درخشاں میں مقدمہ یکم مارچ کو درج کروایا گیا۔ سی سی ٹی وی میں بھی کچھ واضح نظر نہ آسکا۔پولیس کے مطابق خاتون شادی کے لیے زیورات نکالنے بینک پہنچی تو لاکرسے زیورات کے باکسز غائب تھے، خاتون کی شکایت پر عملے نے تلاشی لی تو فور سیلنگ سے باکس اور خالی بیگ ملا۔ لاکر سے نکال کر رکھے ایک باکس میں خاتون کی بیٹی کی بالیاں بھی ملیں۔
4
ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) نے فروری 2025ء میں ملا جلا کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں کل پیٹرولیم فروخت 1.14 ملین ٹن رہی، جو سالانہ دو فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے لیکن جنوری کے مقابلے میں 18 فیصد کمی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025ء کے پہلے 8 مہینوں میں مجموعی انڈسٹری آف ٹیک 10.55 ملین ٹن رہی، جس میں 4 فیصد سالانہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ماہانہ کمی بنیادی طور پر فروری کے کم دن، زیادہ پیٹرولیم قیمتوں اور ایندھن پر مبنی بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے ہوئی۔
5
بنوں کینٹ حملے میں 18 شہادتوں کی تصدیق، 16 دہشتگرد ہلاک،گزشتہ روز خوارج کی بنوں کنٹونمنٹ پر حملے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنادیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی میں 16دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں4 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے دھما کا خیزمواد سے بھری2گاڑیاں دیواروں سے ٹکرائیں، سیکیورٹی فورسز کے 5بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، خوارج کے حملے میں 13معصوم شہری شہید،32زخمی ہوگئے۔بیان کے مطابق خودکش دھماکوں سے حفاظتی دیواروں کو نقصان پہنچا، حملہ آوروں کا مقصد کینٹ کی سیکیورٹی کو توڑنا تھا۔ دہشتگرد حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔