1
پی ٹی آئی کی فوج مخالف سوشل میڈیا مہم، بیک چینل مذاکرات کو دھچکا, بیک چینل مذاکرات بحال کرانے کی کوششوں میں مصروف تحریک انصاف کے رہنما پارٹی کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کیے جانے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف جارحانہ بیان پر مایوس نظر آتے ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جارحانہ ٹوئٹ اور کچھ دیگر متنازع مواد کا تبادلہ کیا گیا ہے، یہ صورتحال تحریک انصاف کے لیے ایک دھچکے سے کم نہیں کیونکہ ایک طرف پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے لیے کوشاں ہے تو دوسری طرف فوج مخالف مہم چلا رہی ہے اور آرمی چیف پر ذاتی حملے کر رہی ہے۔ٹوئٹ پر ردعمل نے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے اُن رہنمائوں کو پریشان کردیا ہے جو جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی رضامندی سے اب بھی غیر رسمی بات چیت کے ذریعے مفاہمت کے لیے اصرار کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اس تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ ہیں اور دونوں رہنما بیک چینل بات چیت میں مصروف رہے ہیں اور اب مبینہ طور پر ان طاقتوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی نئی کوششیں کررہے ہیں۔
2
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے افغانستان میں وفد بھیجنے کی باتوں کو غیر سنجیدہ قرار دیدیا۔ وزیراعظم پشاور آئیں گے ، کے پی حکومت سنجیدہ نہیں،کے پی حکومت کئی ماہ سے 25 کلومیٹر روڈ نہیں کھول سکی۔کے پی حکومت کا افغانستان میں وفد بھیجنا غیرسنجیدہ گفتگو ہے، کیا پولیٹیکل فورسز یا پارلیمنٹ کو آن بورڈ لیا گیا؟
3
محکمہ صحت پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتےہوئے ایک ارب 70 کروڑ روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد کرلیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ڈیرہ غازی خان میں سرور والی رورل ہیلتھ سینٹر پر چھاپہ ما ر کر چوری شدہ سرکاری ادوایات برآمد کرلیں۔ترجمان نے بتایا کہ ادویات کی چوری میں ملوث تینوں اسٹورکیپرز کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
4
عمران کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری,تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیونیوز کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کاوشیں کررہے ہیں۔ اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیمبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جب کہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔
5
بنگلادیشی بلے باز مشفق الرحیم ون ڈےکرکٹ سے ریٹائر ہوگئے.بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 274 ون ڈے میچ کھیلنے والے سینئر بلے باز مشفق الرحیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔مشفق الرحیم کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لیے میں گزشتہ 19 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔
6
2024 میں پاکستان میں دہشتگردی میں 45 فیصد اضافہ، ٹی ٹی پی سب سے خطرناک تنظیم رہی: رپورٹ,انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پیس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان عالمی دہشت گردی انڈیکس 2025 میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملک میں تیزی سے بڑھنے والی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر سامنے آئی ہے، جو 2024 میں پاکستان میں 52 فیصد ہلاکتوں کی ذمہ دار تھی۔
ملک میں 2023 میں 517 حملے رپورٹ ہوئے تھے جو 2024 میں بڑھ کر 1099 تک جا پہنچے، دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1081 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ سال ٹی ٹی پی نے 482 حملے کیے جن میں 558 افراد جاں بحق ہوئے جو 2023 کے مقابلے میں 91 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گردوں کو سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں مل گئی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حملے تیزی سے بڑھے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف آپریشن عزمِ استحکام شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد شدت پسندوں کی سرگرمیوں کو روکنا اور سکیورٹی کو مستحکم کرنا ہے۔
7
ٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہیں لایا جائیگا، حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا.ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات میں آئی ایم ایف، ایف بی آر اور بی آئی ایس پی حکام شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف بی آرنے آئی ایم ایف کو 605 ارب روپےکا ٹیکس شارٹ فال پوراکرنےکے پلان سے آگاہ کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔ ذرائع کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے کےلیے عدالتوں میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے اور حکومت نے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔