1
محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا اساتذہ اورطلبہ کا امتحان لینے کا فیصلہ،محکمہ تعلیم کےمطابق 17سے 19مارچ تک 22 سو اسکولزمیں رینڈم ٹیسٹ لیا جائے گا،گریڈ 3، 5 اور 8 کے طلبہ اور اساتذہ کا امتحان لیا جائے گا،6 ہزارتربیت یافتہ اساتذہ ٹیسٹ کے انعقاد میں حصہ لیں گے۔ محکمہ تعلیم کےمطابق اسی ٹیسٹ کی بنیاد پرتعلیمی اصلاحات اوراس میں بہتری لانےکا فیصلہ کیا جائے گا۔
2
ملک کے چودہ اضلاع میں سے بارہ اضلاع کےماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،گزشتہ ماہ لئے گئے ماحولیاتی نمونوں کی رپورٹ جاری کردی۔مثبت نمونوں میں پنجاب کےاضلاع لاہور،ملتان،بہاولپور،ڈی جی خان اورقصور شامل ہیں،بلوچستان کےڈیرہ بگٹی،لسبیلہ،کوئٹہ اور سبی کےنمونوں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے،خیبرپختونخوا کےجنوبی وزیرستان،چارسدہ اور صوابی میں بھی وائرس پایا گیا۔انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ڈی آئی خان،شمالی اورلوئرجنوبی وزیرستان کےنمونوں کی رپورٹ منفی آئی،ماحولیاتی نگرانی کی سائٹس 65 سے بڑھا کر 127 کردی ہیں۔
3
بشریٰ بی بی کی 26 نومبراحتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع،بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج عامرضیا نے سماعت کی ۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی،وکیل صفائی انصر کیانی نے استدعا کی تفتیشی کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔عدالت نےعبوری ضمانت میں پندرہ اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی،بشریٰ بی بی کے خلاف دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے
4
لکی مروت میں ایک بار پھر پولیس دہشت گردوں کے نشانے پرآگیا،لنڈیواہ روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئےپولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا،حملہ آور کے دوسرے ساتھی کا تعاقب جاری ہے۔
5
بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ 21 مارچ کو سماعت کرے گا،توہین عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سےدائر کی گئی تھی۔درخواست 25 مئی 2022 کو لانگ مارچ مقررہ مقام سے آگے آنے پردائرکی گئی،عدالت نے گزشتہ سماعت پر حکومت سےدرخواست کی پیروی سےمتعلق جواب مانگا تھا،عدالت نےکیس غیرموثر ہونےکی آبزرویشن دیتے ہوئےوکیل کو ہدایات لینےکا کہا تھا۔،2022 میں عدالت نے لانگ مارچ کیلئے گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دیا تھا،بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے مقررہ مقام تک مارچ لانے کی یقین دہانی کرائی ہے
6
لاہورہائیکورٹ نےجناح ہاؤس سمیت نومئی کےآٹھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔جسٹس سید شہبازعلی رضوی اورجسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بنچ اٹھارہ مارچ کو سماعت کرےگا،بانی پی ٹی آئی نےدرخواستوں میں موقف اختیارکیا ہےکہ وہ نومئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے،سیاسی انتقام کے لیےسازش کا الزام لگاکرمقدمات میں نامزدکیاگیا ہے،دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کاروائی کی جا رہی ہیں۔بانی پی ٹی آئی نےاستدعا کی ہےکہ لاہورہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظورکر کے رہائی کا حکم دے،انسداد دہشتگری عدالت لاہور نےبانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کردی تھیں۔ بانی پی ٹی آئی پر لاہورمیں نو مئی کےمجموعی طور پر بارہ مقدمات درج ہیں۔
7
وزیراعظم کا اسلامو فوبیا کےعالمی دن پرمذہبی رواداری اوربین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور،وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ یہ دن دنیا بھرمیں مسلمانوں کودرپیش چیلنجزکی یاددہانی اوربین الاقوامی برادری کی اس مسئلے کےخاتمےکی اجتماعی خواہش کی عکاسی کرتا ہے،مسلمانوں کےخلاف تعصب دورکرنے کے اقدامات کاخیرمقدم کرتےہیں،تاہم اسلاموفوبیا کی خطرناک لہر کےخاتمے کے لیےمزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
8
جمعہ کے روز سیکورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ گزشتہ ماہ یعنی فروری میں 156 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا ۔ دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیابیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے قوم خوارج کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔
9
روس کا کرسک ریجن کے ایک اور علاقے پر قبضے کا دعویٰ،روسی صدرولادی میرپیوٹن کا کہنا ہےکرسک ریجن میں ہتھیارڈالنےوالوں کو کچھ نہیں کہا جائےگا،دوسری طرف امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کے لیے پراُمید ہیں۔
10
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے محکمہ انصاف میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئےاُن کاکہنا تھاکہ مختلف میڈیا ادارے میرےبارے میں ستانوے فیصد بُرا لکھتے ہیں،میڈیا ججوں پر اثر اندازہوکرقانون تبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے،میرے خیال میں میڈیاکا یہ کردارغیرقانونی ہے اسے روکنا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نےبائیڈن انتظامیہ کوجرائم میں اضافےکا ذمہ دارقراردے دیتے ہوئےکہا کہ گزشتہ دورمیں اوپن بارڈر پالیسی کےتحت قاتل امریکا میں داخل ہوئے،بحیثیت صدرملک میں جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
11
امریکی اخبارکی جانب سے دعوی کیا گیا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ نےسفری پابندیوں کیلئے 43 ممالک کی فہرست تیار کر لی ہے۔امریکی اخبار کےمطابق فہرست کےمطابق 11ممالک کو ریڈلسٹ میں شامل کیاگیا ہے،افغانستان، بھوٹان، کیوبا،ایران، لیبیا اور شمالی کوریا ریڈ لسٹ میں شامل ہے،صومالیہ،سوڈان،شام وینزویلا اوریمن کو بھی ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔