1
وفاقی کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء نے حلف اٹھا لیاوفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے نئے وزراء سے حلف لیا۔ پیرزادہ عمران احمد شاہ نے وفاقی وزیر جبکہ ارمغان سبحانی اور شذرا منصب نے وزیرمملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
2
مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔مارک کارنی کی حلف برداری کی تقریب جمعہ کو دارالحکومت اوٹاوا میں ہوئی۔گورنر جنرل میری سیمون نے مارک کارنی سےحلف لیا جس کے ساتھ ہی جسٹن ٹروڈو کے تقریباً 10 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہو گیا۔کینیڈا کے نئے وزیر اعظم نے 23 رکنی کابینہ بھی تشکیل دے دی جس میں 11 خواتین وزراء بھی شامل ہیں۔مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات کی دھمکیوں کے مقابلے میں کینیڈا کے مفادات کے تحفظ کا عزم کیا۔ کینیڈین عوام عملی اقدامات کی توقع رکھتے ہیں اور یہی کچھ یہ ٹیم فراہم کرے گی۔
3
چینی کے تھوک ریٹ میں 10 روپے فی کلو کمی ہوگئی۔چینی کی ایکس مل قیمت 163 سے 153 پر آگئی ہے۔ چینی کی قیمت میں اضافہ ملی بھگت سے ہوا اور چینی کی قیمت 165 سے کم ہونے میں چند دن لگیں گے۔صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجر
4
افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی۔آل راؤنڈر کریم جنت نے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو افسوسناک خبر کی اطلاع دی۔افغان کرکٹر کریم جنت نے انسٹاگرام پر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پوسٹ بھی درج کی۔
5
وزیر اعظم نے 190 ملین پاؤنڈ لاگت والی دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا، چیف جسٹس اور فائز عیسیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم قومی خزانے میں منتقل کرنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکر گزار ہوں۔ چاروں صوبوں سے بچے یہاں آکر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے، دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا، غریب بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب
6
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ریسکیو آپریشن کررہے ہیں اور 24 گھنٹےمیں ٹریک کلیئر ہوجائے گاوزیراعظم شہباز شریف نے فیصلہ کیا ہے اب ایم ایل ون بنےگی، ٹریک کی صورتحال سب کوپتا ہے، راتوں رات اسےٹھیک نہیں کرسکتا۔کوئٹہ میں ریسکیوآپریشن جاری ہے، آنے والے24 گھنٹے میں ٹریک کلیئرہوجائےگا۔
7
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک آگیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری طورخم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث تین ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بند ہے، پاک افغان شاہراہ پر مال سے لدی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں۔تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ بارڈر نہ کھلنے پر اب تک ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
پاکستان طورخم کے راستے افغانستان کو سیمنٹ، سریا، ادویات، چکن اور گوشت سمیت دیگر اشیاء خوردونوش برآمد کرتا ہے جب کہ افغانستان سے پاکستان کو بڑی مقدار میں پھل، سبزیاں اور کوئلہ درآمد کیا جاتا ہے۔طور خم بارڈر کھلوانے کے لیے دونوں ممالک کے قبائلی عمائدین اور تاجروں پر مشتمل جرگے نے کام شروع کردیا ہے اور جرگہ ممبران پرامید ہیں کہ وہ جلد بارڈر کھلوانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔
8
لاہور: برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر 2 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے برکی کے نواح میں چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، کراس فائرنگ میں ایک خودکش دہشتگرد پکڑا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ گرفتار دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمدکیا گیا جب کہ فرار ہونے والے دہشتگرد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔
9
پی ٹی آئی رہنما پارٹی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے پریشان، معاملہ عمران خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ،پارٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جارحانہ اور بے ضابطہ مواد پھیلائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔