سنگاپور(ای پی آئی )پاکستان آنے والی سابق جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر موجود تمام فحش تصاویر اور ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کردیا ہے۔

جاپانی اداکارہ جو کہ رائے لل بلیک، جو کائے اساکرا کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں نے بتایا کہ انہوں نے 2024 میں کوالالمپور، ملائیشیا کے دورے کے دوران اسلام کے بارے میں جانا اور پھر اسے قبول کرلیا۔

رمضان سے ایک ہفتہ قبل، رائے نے سنگاپور میں اپنے مداحوں کے ساتھ ایک میٹ اینڈ گریٹ کی میزبانی کی، جہاں انہیں جائے نماز اور سفری نماز کی کٹس جیسے تحائف دیے گئے۔ انہوں نے رمضان سے پہلے اور اس کے دوران مختلف مساجد کے اپنے دوروں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

اپنی ایک پوسٹ میں رائے نے کہا، ’’مجھے امید ہے کہ یہ خوبصورت مہینہ ہم سب کو اللہ کے قریب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں، خاندان، بھائیوں اور بہنوں کے قریب ہونے کا موقع دے گا۔ میں بہت پرجوش ہوں اور امید کرتی ہوں کہ خدا اور آپ لوگ مجھے اس مہینے سے گزرنے کی طاقت دیں گے۔