1
وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ اہم دورہ کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق زرائع نے کہا کہ تجارتی ومعاشی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پرمشاورت ہوگی، زرائع کے مطانق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو دورہِ سعودی عرب پر روانہ ہونگے، وزیراعظم کا دورہ تین روزہ ہے، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہمراہ ہونگے۔اس کے علاوہ دیگر اہم وفاقی وزرا اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہونگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے وزیراعظم کی ملاقات ہوگی، پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پربات چیت ہوگی۔
2
جعفر ایکسپریس حملہ: حکومت کا شہدا کے لواحقین کو فی کس 52 لاکھ روپے، بچوں کو ریلوے میں نوکری دینے کا اعلان،ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52 لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے، ریلوے پولیس کانسٹیبل اسکیل سات، اے ایس آئی 11 میں ہوگا، پنجاب پولیس کے برابر ریلوے پولیس کا اسکیل کردیا ہے۔
ریسکیو آپریشن کرکے پھنسے لوگوں کو نکالنا دیدنی ہے جس پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کے پی یا بلوچستان کی آگ کیا ہم تک نہیں پہنچ سکتی تو غلط فہمی کا شکار ہیں، پاکستان کو بچانے کیلئے قوم فوج کے پیچھے نہ کھڑی ہوگی کمانڈوں کو سلام پیش نہیں کریں گے اس وقت معاملات مشکل ہوجائیں گے، چار سو ستائیس مسافروں کو شہید کرنے کےلیے خود کش حملہ آور آئے تھے، کمانڈوز نے ٹرین کے اندر ایک بھی خود کش حملہ آور کو پھٹنے نہ دیا، پوری قوم کو کھڑاہونا پڑے گا۔
3
اسلام آباد: پیشی پر عدالت آئی خواتین اور وکلاء کے درمیان جھگڑا، گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ،رپورٹ کے مطابق خواتین ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے کچہری آئیں تھی، وکلاء اور خواتین کے درمیان گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ ہوا، ذرائع نے کہا کہ ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون تنزیلہ بتول ، سلطانہ فاؤنڈیشن اسلام آباد کی رہائشی ہیں، خاتون تنزیلہ بتول 302 کے کیس کے سلسلے میں عدالت ائی ہوئی تھیں، متاثرہ خواتین میں رملہ شہزادی اور مریم عمران بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بقیہ خواتین بھی کیسز کی سلسلے میں عدالت میں موجود تھیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وکیل عمر ستی کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا،
4
امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان،امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سفیر کو پرسونا نان گریٹا (ناپسندیدہ شخصیت) قرار دے دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس ‘ پر بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کا اب ہمارے عظیم ملک میں خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔
5
حماس کیجانب سے 4 اسرائیلیوں کی لاشوں کی واپسی مذاکرات سے مشروط،حماس کا کہنا ہے کہ وہ نیو جرسی کے رہائشی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر سکتا ہے۔ 21 سالہ امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر اسرائیلی فوجی ہے۔ حماس نے غزہ میں دوران قید ہلاک ہو چکے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کو واپس بھیجنے کی مشروط پیشکش کی ہے۔
غزہ میں 19 جنوری سے جنگ بندی چل رہی ہے تاہم اس پہلے مرحلے کی جنگ بندی کی مدت 2 مارچ کو ختم ہو چکی ہے۔ جنگ بندی کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے میں ابھی کافی مشکلات درپیش ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ مزید سخت کرتے ہوئے امدادی سامان کی غزہ میں ترسیل روک دی ہے۔
6
مشال یوسفزئی ملاقات کیس؛ عمران خان سے ملنے عدالتی عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عدالتی عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا ۔ عدالتی کلرک سکینہ بانو، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کریں گی، جو گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل میں داخل ہوئیں۔خاتون کلرک، بانی پی ٹی آئی سے مشال یوسف زئی کے متعلق پوچھیں گی، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کے بیان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
7
گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نصیبو لال شوہر نے شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے پر اس کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں رہنے والی گلوکارہ نے ایف آئی آر میں شکایت درج کروائی کہ وہ گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئیں تھیں اور اسی دوران ان کے خاوند نوید حسین گھر آیا اور ان کے ساتھ گالی گلوچ شروع کردی۔
خاوند نے نزدیک پڑی ہوئی اینٹ اٹھا کر ان کے چہرے پر ماری جس کے نتیجے میں ان کے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹیں آئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


