1
افغان وزیر داخلہ سراج الحق حقانی عہدے سے مستعفی، افغان میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے استعفیٰ منظور کرلیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے، سراج الدین حقانی نے اپنا استعفیٰ ملا ہیبت اللہ اخندزادہ کو بھیج دیا۔افغان میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔
2
لاہور کے علاقے ہیئر میں کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس میں چوری ہوگئی، چور دن دہاڑے فارم ہاؤس سے سولر سسٹم لے اڑے۔پاکستان ٹیم کے سابق کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے چور دن دہاڑے سولر سسٹم چرا کر لے گئے۔سابق کرکٹر کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاوس پر چور دروازے کا کنڈا توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے اور سولر اتار کر فرار ہوگئے۔سابق کرکٹرز کی جانب سے ایف آئی آر درج کرادی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ سولر سسٹم کل لگوایا آج چور لے گئے۔
3
چنیوٹ میں آتشبازی کا سامان بنانے والی نجی گھریلو فیکٹری میں دھماکا ہوگیا، گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔چنیوٹ میں آتشبازی کا سامان بنانے والی گھریلو فیکٹری میں دھماکا ہوگیا، دھماکے سے گھر کی چھت گرگٸی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونیوالے مکان میں امدادی کام جاری ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،
4
سوزوکی آلٹو کے موٹر ویز پر داخلے پر پابندی کی افواہیں،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر ویز پولیس کے ترجمان نے نجی ویب سائٹ سے گفتگو میں صورتحال کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔یہ وضاحت سوشل میڈیا پر ان قیاس آرائیوں کے بعد کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے آلٹو گاڑی کے موٹر ویز پر داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔یہ افواہ ایک حالیہ المناک حادثے کے بعد زور پکڑ گئی جس میں ایک آلٹو کو ایک 12 پہیوں والے ٹرک نے کچل دیا تھا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔


