کرائسٹ چرچ (ای پی آئی )نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 5 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر پاکستان کی ٹیم بیٹنگ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی اور پہلے ہی اوور کی آخری بال پر اوپنر محمد حارث صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ اگلے اوور میں دوسرے اوپنر حسن نواز بھی صفر کے اسکور پر چلتے بنے جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 91 رنز پر آؤٹ ہو گئی

ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا 18 عرفان خان 1 شاداب خان 3خوشدل شاہ 32 عبدالصمد 7 جہانداد خان 17 شاہین شایہ آفریدی 1 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد علی 1 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر 3 پاکستانی بیٹرز کو میدان سے بے دخل کیا۔جیکب ڈفی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ایش سوڈھی نے 2 اور فوکس نے ایک وکٹ حاصل کی،

آسان ٹارگٹ کے حصول کے لئے نیوزی لینڈ نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کا آغاز کیا معمولی ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 59 بالز قبل ہی حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ کے ٹم سائیفرٹ 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم روبینسن 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے کیویز کی واحد وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔