1
قومی سلامتی کی صورت حال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے ہوگا۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔
2
پنجاب میں نئی نہریں بنانے پر منتخب عوامی نمائندے متحد ہیں۔پاکستان گرین انیشیٹو کے تحت ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے، تاہم پاکستان کو سرسبز اور حقیقی معنوں میں زرعی ملک بنانے کیلئے پانی کی فراہمی اولین شرط ہے۔پاکستان میں ایک بڑا رقبہ اس لیے بنجر پڑا ہے کہ وہاں پر نہریں نہیں پہنچ سکی ہیں، اب پنجاب میں بنجر علاقوں میں نئے نہروں کے قیام پر کام شروع ہوا ہے جو ایک احسن اقدام ہے۔
3
منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا جبکہ تربیلا میں سطح ڈیڈ لیول سے تقریباً تین فٹ اوپر ہے۔ تربیلا۔ منگلا اور چشمہ میں آج پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 3 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول ایک ہزار پچاس فٹ ہے۔ اس وقت پانی کی سطح بھی اتنی ہی۔ ڈیم میں پانی کی آمد 19 ہزار 800 اور اخراج 19 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول چودہ سو دو فٹ جبکہ اس وقت پانی چودہ سو چار اعشاریہ نو تین فٹ ہے ۔ ڈیم میں پانی کی آمد انیس ہزار 600 اور اخراج 20 ہزار کیوسک جبکہ قابل استعمال ذخیرہ 14 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔
4
کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر فائرنگ سے عالم دین مفتی عبد الباقی جاں بحق ہوگئے۔کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی عبد الباقی شدید زخمی ہوگئے۔ مفتی عبدالباقی نماز تراویح کیلئے جا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔زخمی مفتی عبد الباقی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ جاںبر نہ ہوسکے۔
5
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ کو طلب،وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس بارے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ایڈوائس جاری کردی گئی ہے جبکہ اجلاس اِن کیمرہ ہوگا۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا اور پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
6
راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر کو کہوٹہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 5 مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔پاک فوج اور سول انتظامیہ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔اس اندوہناک حادثے میں 5 مسافر دوران علاج دم توڑ گئے، جن میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل تھی۔


