1
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔
ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہو گئے۔پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
2
خیبرپختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ،گزشتہ روز ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کے نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیو کیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرواکئی، جنڈولہ کاور قلعہ روڈ بند رہے گا، احمد وام سے کوٹکئی تک راستے بند رہیں گے۔جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی، ان راستوں پر ہر قسم کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد ہے، مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کیلئے کھلا رہے گا۔
3
مصطفیٰ عامر کا مقدمہ ختم: اے این ایف نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ں رپورٹ جمع کرانے کے بعد مصطفیٰ عامر (مرحوم) کا مقدمہ ختم کردیا گیا۔منشیات کیس میں ایس ایچ او اے این ایف نے مقتول مصطفیٰ عامر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات پیش کیں جس میں مصطفیٰ عامر کا نام عامر عرف تیمور ولد عامر شجاع درج تھا۔ایس ایچ او اے این ایف کورنگی نے بیان دیا کہ ملزم عامرعرف تیمور کا انتقال ہو چکا ہے، عدالت نے ایس ایچ او کے بیان کے بعد مصطفیٰ عامر کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا۔مقدمے میں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ملزم ہیں، عدالت نے دونوں کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
4
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے 3 تھانوں پرخوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کے پی کے پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرپختونخوا پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
5
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہوئی ہے، پاک فوج کے جوان اپنے خون سے ملک کو بچا رہے ہیں۔ جعفر ایکسپریس واقعہ،نوشکی اورپشاور دھماکوں کی مذمت کرنا چاہتی ہوں، تین چار دن سے دہشتگردی کی نئی لہرمیں کئی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، افواج پاکستان اور سکیورٹی ادارے کلیئرنس آپریشنز کررہے ہیں، سکیورٹی اداروں نے جعفرایکسپریس واقعہ میں چند گھنٹوں میں کلیئرنس آپریشن کیا۔
ایسے واقعات میں آپ اداروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، ایسی جماعت پیدا ہوچکی ہے جو افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتی ہے، ہمارے دشمن ایسے زہریلے پراپیگنڈے سے فائدہ اُٹھاتے ہیں، بھارتی میڈیا کی شاید پہلے سے تیاری تھی کہ جعفرایکسپریس واقعہ ہونا ہے، انڈین میڈیا اوراس پارٹی کی طرف سے وہی مہم چلائی جارہی تھی، تحریک فساد کی ایسی حب الوطنی پر افسوس ہے۔پی ٹی آئی کےبھگوڑے باہر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، شہبازگل آپ کی پارٹی کا رہنما ہے یا نہیں؟ جو پاکستان پر حملے کی خوشیاں منائے ایسی جماعت کو سیاسی پارٹی نہیں مانتی، جعفرایکسپریس واقعہ پرکیا کوئی پاکستانی بھارتی میڈیا کی زبان بول سکتا تھا؟ وزیراطلاعات پنجاب کی لاہور میں پریس کانفرنس
6
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کر دی گئی۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل (بروز منگل) 18 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا۔پاکستان میں امن وامان کی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے متعلق حکومت نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، یہ اجلاس پہلے دوپہر ڈیڑھ بجے بلایا گیا تھا جس میں وقت کی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجے منعقد ہوگا، اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ترجمان قومی اسمبلی
7
کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئیں۔جاری مراسلے میں مزید کہا گیا کہ موبائل فونز کے استعمال سے کلاسز میں پڑھائی متاثر ہوتی ہے، اساتذہ اور طلبہ دونوں کے استعمال پر پابندی ہوگی، دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
8
قومی ٹیم نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے ساتھ اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا۔اتوار کو کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 10.1 اوور میں پورا کر لیا اور 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان نے اس بری شکست کے ساتھ اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بھی بنا دیا۔کیویز نے گرین شرٹس کا ہدف مقررہ 20 اوورز سے 59 گیندیں پہلے ہی حاصل کر لیا، یہ گیندوں کے اعتبار سے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستان کی بدترین شکست ہے۔
9
پنجاب کے شہر سرگودھا میں موٹرسائیکل چوروں کا 3 رکنی گروہ پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 11 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرتے تھے۔کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل چوری کی بڑی واردات پکڑی گئی۔ویئر ہاؤس کے اندر سرنگ کھود کر آئل چوری کیا جا رہا تھا، مقدمہ درج کرکے 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا، آئل ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا، پولیس نے ویئر ہاؤس کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا،