1
ملکی سلامتی سے متعلق میٹنگ میں شریک کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شپ تذبذب کا شکار ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہو گی۔
جبکہ پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت اور ان کے فیصلے کے بغیر کسی بھی کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔پارٹی بانی پی ٹی آئی سے مشاورت اور ان کے حکم کےبعد ہی کسی کمیٹی یا کسی معاملے میں آگے بڑھے گی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے بانی سے مشاورت کریں گے۔
2
شرجیل میمن نے عیدالفطرپر اضافی کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا عید پر عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں،کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سینئر وزیر نے ڈی آئی جی ٹریفک اورکمشنرزکوکرایہ بڑھانے والوں کے خلاف فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی۔
3
شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔
4
آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آررحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے خود کو اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ نہ کہنے کی درخواست کی ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں سائرہ بانو نے شادی کے 29 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہماری باضابطہ طلاق نہیں ہوئی ہے، ہم اب بھی میاں بیوی ہیں، بس اب ہم علیحدہ ہوگئے ہیں کیونکہ میں پچھلے 2 سالوں سےبہتر نہیں تھی اور میں اے آر رحمان پر اس کے لیے زیادہ دباؤ نہیں ڈالنا چاہتی تھی لیکن برائے مہربانی مجھے اے آر رحمان کی ‘سابقہ ​​بیوی نہ کہا جائے، میری دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں‘۔اے آر رحمان کی صحت یابی کے حوالے سے شیئر کیے گئے نوٹ میں سائرہ بانو نے لکھا کہ ’ اے آر میری دعاؤں میں ہمیشہ سے شامل ہیں اور میں ان کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، اس مشکل وقت میں، میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں‘
5
امریکا کے یمن کے ساحلی شہر پر حملے، حوثی رہنما سمیت 53 افراد جاں بحق،شامل ہیں۔امریکی عہدیدار کا دعویٰ ہے کہ اتوار کو یمنی حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے گئے اور حوثیوں کی جانب سے فائرکیا گیا ایک میزائل یمن کے قریب سمندر میں گرا۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ میزائل امریکا کے لیے بڑاخطرہ ثابت نہیں ہوا، حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی مال برداربحری جہازوں کو نشانہ بنا نے کا اعلان کر رکھا ہے۔