1
تحریک انصاف کا نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کا اعلان، کوشش ہے کہ عید تک اپوزیشن کی گرینڈ الائنس تشکیل دے سکیں، جے یو آئی ف اور جماعت اسلامی سمیت جی ڈی اے سے سندھ میں ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی پشاور میں پریس کانفرنس
2
پنجاب کے تمام کالجز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد،طلبا اور اساتذہ کلاس رومز میں فون کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔مراسلے کے مطابق کلاس رومزمیں موبائل کااستعمال تعلیمی ماحول خراب کررہاہے، موبائل کا استعمال پڑھائی سے توجہ ہٹانے، تعلیمی بدعنوانی کا باعث بنتا ہے۔اساتذہ کا موبائل استعمال کرناکلاس روم کا ماحول خراب کررہاہے، طلبا کلاس رومزمیں سوشل میڈیا ایپس کااستعمال کرتے ہیں۔ طلبا اور اساتذہ کو فوری موبائل استعمال سے روکا جائے۔
3
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے ہوگا۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔


