اسلام آباد(ای پی آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرنے والے موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سیل کے نشانے پرآگئے.

نجی ٹی وی پروگرام میں عمران‌ خان کے‌خلاف ایک بات کرنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر قاسم علی شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے. انہیں رانگ نمبر کا خظاب دیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ قراردیا جارہا ہے .

معروف ویب سائیٹ سیاست ڈاٹ پی کے کے بانی عدیل حبیب نے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ قاسم علی شاہ، لانچ ہونے سے پہلے ہی فیل ہو گیا.نئے طریقے اپنانے ہوں گے، یہ انیس سو اسی کے طریقے آج کے دور میں نہیں چلیں گے.لوگ دو منٹ سے پہلے گچی سے پکڑ لیتے ہیں .

https://twitter.com/Adeel786/status/1614470701620101120

ایک اور یوٹیوبرصحافی انعم شیخ نے لکھاہے کہ عمران خان کے لہجے میں اکڑ دیکھی ہے وہ قیامت کے فیصلے یہی کرنا چاہتے ہیں۔ قاسم علی شاہ

دیکھا ۔۔۔ اسی لیے کہا تھا خان صاحب اس کو اوقات سے زیادہ دے رہے ہیں۔ وہ اس کو سیٹ دینے کی بات کر رہے تھے اور یہ خود کو انکے مقابل کھڑا کر رہا ہے۔
ذات دی کوڑ کرلی ۔۔۔۔۔ او بھئی تو ہے کون ؟

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ میجر(ر) عادل راجہ نے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان کو بدنام کرنے میں ناکامی کے بعد، ڈرٹی ہیری پارٹی نے کرائے کے دانشوڑوں کو لانچ کیا ہے جو اب خان مخالف انفو آپریشن میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
اے وی کرکے ویکھ لو۔ ہونا تسی ذلیل ہی ہے۔

ایک اور صارف نے قاسم علی شاہ اور وزیراعظم شہباز شریف کی تصویرلگا کرشعر لکھتے ہوئے کہا ہے کہ
مرشد کم چنگے کرگیا
جعلی موٹیویشنل سپیکر وی ننگے کرگیا

حالت یہاں تک جا پہنچی ہے کہ قاسم شاہ کو نجی ٹی وی پر دیئے گئے بیان کی وضاحت کےلئے دیئے گئے دو انٹرویوز کے لنک شیئر کئے ہیں، جن میں وہ ٹرولنگ پر پریشنا دکھائی دیتے ہیں.