1
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے،صیہونی فوج کےڈرون حملوں میں مزید دو فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں قید اسرائیلی فوجی نےامریکی صدر سےمستقل جنگ بندی کی اپیل کردی،حماس نے قیدی کی ویڈیو جاری کردی،لبنان پر جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے سب سے بڑا فضائی حملہ کیا۔ اسرائیلی طیاروں نے آدھے گھنٹے کے اندر پندرہ مقامات پر بمباری کی۔صیہونی فوج کا دعویٰ ہےکہ حملوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اوراسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،فضائی حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
2
ایران نے امریکی صدر کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا. تجربات سے ثابت ہوچکا ہےکہ امریکا کےساتھ مذاکرات کسی مسئلےکا حل نہیں،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےفرانسیسی میڈیا سےگفتگو میں کہاکہ صدر ٹرمپ کا خط موصول نہیں ہوا،ایٹمی پروگرام پر دیگر عالمی طاقتوں سے بات کریں گے امریکا سے نہیں،جب تک امریکا دباؤ کی پالیسی پرکاربند رہےگا،ہماری مزاحمت جاری رہےگی،ایرانی سپیرم لیڈر علی خامنہ ای,امریکی صدر نےگزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ مذاکرات کے لیےایرانی قیادت کوخط لکھ دیا ہے،ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کےحصول سے روکنے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔
3
شہباز گل الیکشن کمیشن کے کرتا دھرتا کے ذریعے بیرون ملک گئے، شیر افضل مروت کا دعویٰ, رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے رابطے شروع ہوئے اور تعلقات بنتے اور بگڑتے گئے۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں پارٹی میں کمزور ہوں اور کسی گروپ کا حصہ نہیں، میں خود کو پی ٹی آئی کا حصہ سمجھتا ہوں، ہم نوٹرن کی طرف بڑھ رہے ہیں ، اس سے نقصان ہوگا، پی ٹی آئی کو میری ضرورت تھی اور ہے، میں نے پارٹی میں ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی۔
سیاسی عناد میں اداروں کے خلاف گالم گلوچ کی کبھی حمایت نہیں کی، گالم گلوچ نے ہمارا بیڑہ غرق کیا، عدت میں نکاح کا کیس غلط تھا، عادل راجا اور عمران ریاض ڈالرز کمانے کے چکر میں ہیں، یہ لوگ میرے ، علی امین گنڈاپور اور علی محمد خان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی کی صفوں میں شہبازگل کو شہبازغل کہتے ہیں ، غل کا مطلب چور ہے، شہباز گل نے بانی پی ٹی آئی کے 2 فون چوری کئے پھر انہیں نکالا، شہباز گل پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتا ہے۔
سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی کی حکم عدولی کر رہے ہیں، جو لوگ میرے پیچھے لگے ہوئے ہیں سلمان اکرم انکے ترجمان ہیں۔ شہبازگل اور عمران ریاض کے خلاف عدالت جا رہا ہوں، وہ دونوں اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے باہر گئے جبکہ شہباز گل الیکشن کمیشن کے کرتا دھرتا کے ذریعے بیرون ملک گئے۔