اسلام آباد(ای پی آئی)، تھنڈر انرجی لمیٹڈاورٹاک پول نے ایک تاریخی اور سٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصدتھنڈر انرجی کی جدید AI صلاحیتوں کو IoT اور ٹیلی کام نیٹ ورک سروسز میں ٹاک پول کی مہارت کے ساتھ مربوط کرنا ہے، جس سے دنیا بھر میں ٹیلی کام آپریٹرز کو توانائی کے جدید اور پائیدارحل فراہم کیے جائیں گے۔

یہ شراکت داری تھنڈر انرجی لمیٹڈکے جدید پلیٹ فارم کو ٹاک پول کے وسیع IoT سلوشنز اور نیٹ ورک سروسز کے ساتھ یکجا کرتی ہے۔ Q1 2025 تک تھنڈر انرجی کا پلیٹ فارم روزانہ 300 ملین ڈیٹا پوائنٹس پر کام کرتے ہوئے 8,000 سے زائد ٹاور سائٹس پر فعال ہوگا۔ یہ مفاہمتی یادداشت مشترکہ جدت طرازی کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے جس میں تھنڈر انرجی کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ، پیش گوئی کرنے والے تجزیات، اور ٹاک پول کے عالمی کسٹمر بیس کے لیے خودکار توانائی کی اصلاح شامل ہے۔دونوں کمپنیاں مل کر توانائی کی کارکردگی کو بڑھانے، آپریشنل اخراجات کو کم کرنے، اور ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے میں پائیداری کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کریں گی۔

ایونٹ کے دوران برلینزگروپ کے لیڈرز، بشمول گروپ کے سی ای او بلال قریشی، چیف کمرشل آفیسر اسامہ حنیف، سی ٹی اوڈاکٹر سعد لیاقت کیانی، CRATUS کے سی ای او عدنان صدیق اور دیگر اہم شخصیات، صنعت کے کلیدی اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ کمپنی کے عالمی سطح پر تبدیلی کی ٹیکنالوجی کے فروغ کے عزم کو مزید تقویت بخشی۔

برلینزگروپ کے سی ای او، بلال قریشی نے شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ” ٹاک پول کے ساتھ ہمارا تعاون ٹیلی کام انڈسٹری میں AI اور IoT کی حدود کو وسعت دینے کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ تھنڈر انرجی کا پلیٹ فارم ٹاک پول کے ساتھ مل کر، ٹیلی کام آپریٹرز کو توانائی کی کارکردگی اور پائیداری کی بے مثال سطحوں تک پہنچنے کے لیے بااختیار بنائے گا۔”

ٹاک پول کے سی ای او، ایرک سٹرومسٹیڈ نے بھی اس شراکت داری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تھنڈر انرجی کے ساتھ ہماری شراکت داری موثر مواصلات اور پائیدار نیٹ ورکس کے قیام کے ہمارے مشن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ ان کا AI سے چلنے والا انرجی انٹیلیجنس سسٹم ہماری IoT اور ٹیلی کام سروسز کی تکمیل کرتا ہے، جس سے ہم اپنے کلائنٹس کو زیادہ اسکیل ایبل اور مؤثر حل فراہم کر سکتے ہیں۔

چونکہ ٹیلی کام انڈسٹری کو توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور ماحولیاتی چیلنجوں کا سامنا ہے، یہ شراکت داری تھنڈر انرجی اور TalkPoolکو AI اور IoT سے چلنے والی جدت میں قائدانہ حیثیت فراہم کرے گی۔ اپنی ٹیکنالوجیز کو یکجا کرتے ہوئے یہ کمپنیاں نیٹ ورک کے بھروسے کے نئے معیارات قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، جس سے نہ صرف ٹیلی کام آپریٹرز اور ٹاور کمپنیوں بلکہ عالمی سطح پر کمیونٹیز کو بھی فائدہ پہنچے گا۔