ڈنیڈن(ای پی آئی ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کے بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں بھی پاکستانی بیٹرزناکام ،باؤلرز کی جم کر دھلائی نیوزی لینڈ نے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا ،

تفصیل کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے درمیا ن ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیزیز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث 5، 5 اوورز کم کر کے میچ کی فی اننگز 15 اوورز کی کر دی گئی ،

پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر ناکامی تصویر بنے نظر آئے، حسن نواز آج پھر کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ محمد حارث 11، خوشدل شاہ 2، جہانداد خان صفر، عرفان خان نیازی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان سلمان آغا نے 46 اور شاداب خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میچز کے اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی نے 22 رنز کا اضافہ کیا تاہم انکے علاوہ کوئی بلےباز خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکا

پاکستان نے بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے گیم میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے،۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، جیمز نیشم اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں

۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ایک بار پھر جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ بعدازاں فن ایلین 38، مارک چیمپین 1 اور جیمز نیشم 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 2 اوورز قبل ہی حاصل کر کے سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل کر لی