1
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک،قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں۔
تحریک انصاف کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے مگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں اپنے صوبے کی نمائندگی کی ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ چاروں صوبوں کے گورنرز، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی سمیت چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس شریک ہیں۔
پیپلزپارٹی کے 16 اراکین پارلیمنٹ بلاول بھٹو کی سربراہی میں اجلاس میں شریک ہیں اور ایم کیو ایم کے 4 اراکین پارلیمنٹ نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کی جب کہ جے یو آئی (ف) کے وفد نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل کو بھی بلایا گیا تھا لیکن وہ نہیں آئے۔
2
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا اور چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی۔مشروب ساز کمپنیاں مہنگی چینی خرید رہی ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی، چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا۔ چینی برآمد کی مشروط اجازت صرف پچھلے سیزن کے لیے تھی، عام غریب آدمی کو چینی 130 روپے کلو فراہم کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
3
پی ٹی آئی کا عمران خان سے ملاقات کے بغیر آج قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ،رات گئے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات نہ کرائی تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ممبران نے کہا کہ عامر ڈوگر کو سیاسی اور کورکمیٹی کی مشاورت کے بغیر نام نہیں دینے چاہیے تھے۔
4
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 3 خوارج ہلاک ہوئے۔آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
5
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے واضح کیا ہے کہ دشمن اگر امن کی بجائے جنگ چاہتا ہے تو ہم ایک بار پھر جنگ کیلئے تیار ہیں، اسرائیل دوبارہ جنگ شروع کرتے ہوئے ہمیشہ 7 اکتوبر کو یاد رکھے گا۔پیر کو حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کراچی پریس کلب پہنچے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسر عرفات نے 2 باتیں ماننے سے انکار کر دیا تھا، انہوں نے بیت مقدس کو اسرائیل کے حوالے اور دوسرا مہاجر فلسطینیوں کو فلسطین میں واپسی کا حق نہ دینے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا، یاسر عرفات کے اس انکار پر ان کے قتل کا فیصلہ ہوا۔ہمارے مجاہدین نے گلائڈرز کے ذریعے اسرائیل کے اندر 40 کلو میٹر اندر جا کر حملے کیے، ہم یہ جنگ سفارتی محاذ، میڈیا کے محاذ پر جیتے ہیں ، ہم نے دنیا بھر میں اسرائیلی بیانیے کو شکست دی ہے۔اسرائیل نے تسلیم کیا ہے کہ جنگ میں اس کے 6 ہزار فوجی مارے گئے ہیں۔
6
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حجاج کو منیٰ اور عرفات میں ابھی تک جگہ الاٹ نہیں ہوسکی جس کے باعث 70 سے 75 ہزار پرائیویٹ حجاج کا حج کوٹہ ضائع ہونےکا خدشہ موجود ہے۔89 ہزار پرائیویٹ حجاج کیلئے منیٰ اور عرفات میں جگہ کی الاٹمنٹ کا مسئلہ پرائیویٹ حجاج آرگنائزیشن او روزارت مذہبی امور میں اختلاف کے باعث پیش آیا ہے۔ اس اختلاف کے باعث سعودی حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تھی، اب وفاقی وزیر مذہبی امور نے مسئلہ جلد حل کرنے کیلئے سعودی حکام کو خط لکھ دیا ہے، معاملات طے نہ پائے تو ہزاروں پرائیویٹ افراد حج کے فریضے سے محروم رہ جائیں گے۔
7
گورنر سندھ پر تنقید، ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی اقبال خان کو شوکاز نوٹس جاری،کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 235 سے منتخب رکن اسمبلی محمد اقبال خان کو اظہار وجوہ کا نوٹس پارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔نوٹس میں بتایا گیا کہ رکن قومی اسمبلی محمد اقبال خان نے ایم کیوایم کے نامزد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور غیر مناسب زبان استعمال کی ہے جو تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔نوٹس میں اقبال خان کو ایم کیوایم کے مرکز بہادر آباد میں 24 مارچ 3 بجے سہ پہر کو پیش ہوکر جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے اور پیش نہ ہونے کی صورت پر پارٹی قوانین کے تحت کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔
8
پتوکی: نجی بینک کے ملازم کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، قاتل سوتیلا بھتیجا نکلا۔پولیس کے مطابق پتوکی میں 20 جنوری کو نواحی علاقے ماجرہ گاؤں کے رہائشی محمد اعظم بینک سے ڈیوٹی کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ مقتول کی بہن نازیہ تبسم کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔پولیس نے جدید اور سائنٹیفک بنیادوں پر کام کیا اور پیشہ وارانہ مہارت سے مقتول کے سوتیلے بھتیجے سمیع الرحمان اور اس کے دوست ہارون کو گرفتار کرلیا۔
9
پاکستان کا سلامتی کونسل پر افغانستان سے ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف کارروائی کو ترجیح دینے پر زور، 15 رکنی کونسل نے اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان کے مینڈیٹ میں مزید ایک سال کی توسیع کرنے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے، اس قرارداد کا ابتدائی مسودہ چین اور پاکستان نے تیار اور پیش کیا تھا۔ طالبان حکومت داعش کے خاتمے میں مؤثر ثابت نہیں ہوئی، اس نے کئی دیگر دہشتگرد گروہوں کو برداشت کیا ہے اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے مجید بریگیڈ کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں میں ملوث ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا خطاب
10
ٹرمپ انتظامیہ نے فرانس کو نیویارک میں نصب مجسمہ آزادی دینے کا امکان یکسر مسترد کردیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس نے 138 برس پہلے یہ مجسمہ امریکا کے صد سالہ یوم آزادی پر دیا تھا۔اس پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے ردعمل میں کہا کہ وہ فرانسیسی سیاستدان کو یاد دلائیں گی کہ یہ امریکا کی بدولت ہے کہ آج فرانسیسی شہری جرمن نہیں بول رہے تو اس لیے فرانسیسیوں کو امریکا کا بہت شکر گزار ہونا چاہیے۔


