1
پاکستانی معیشت چیلنجز سے گزرنے کے بعد ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن,پاکستان کی معیشت حالیہ برسوں میں متعدد چیلنجز سے گزرنے کے بعد اب ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہےاور مختلف معاشی اشاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی معیشت میں مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی برآمدات نے سال 2025 میں اتار چڑھاؤ کے باوجود 30.351 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کیا، حکومت نے رواں سال کے لیے برآمدات کا ہدف 32.34 ارب ڈالر مقرر کیا ہے، جو معیشت کی مضبوطی اورعالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ اضافہ خاص طور پر ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات اور آئی ٹی سیکٹر کی بدولت ممکن ہوا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ سال 2024 میں یہ 28.782 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، اور سال 2025 میں ان کے 35 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ یہ اضافہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
2
حکومتِ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے 31 مارچ تک کی حتمی ڈیڈلائن دے رکھی ہے اور اس فیصلے کے تحت اب صرف 22 دن باقی رہ گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد اور افغان شہریوں کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا۔
اس سلسلے میں واضح کیا گیا کہ انخلا کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی اور واپس جانے واوں کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رہائش کے خواہشمند غیر ملکیوں کو قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔اس فیصلے کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے کو حل کرنا اور قانونی طور پر رہائش کو یقینی بنانا ہے۔
3
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، صدر مملکت خطاب کریں گے.اجلاس کا واحد ایجنڈا صدر کا خطاب ہوگا اور اس کے علاوہ کوئی دیگر کارروائی نہیں کی جائے گی اور خصوصی دعوت نامے کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔مشترکہ اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرزسمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں، اعلیٰ بیوروکریسی، اور آئینی اداروں کے سربراہان بھی مدعو ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، اور اسپیکر قومی اسمبلی صدر زرداری کا پارلیمنٹ آمد پر استقبال کریں گے جبکہ اجلاس سے قبل اسپیکر چیمبر میں صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات بھی ہوگی۔صدر زرداری اپنے خطاب جس میں وہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے اور آئندہ کے لیے قومی امور پر روڈ میپ اور تجاویز دیں گے۔خطاب کے اختتام پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا۔
4
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔مسلط شدہ حکومت ہر جگہ فیل ہو رہی ہے۔سندھ کا پانی بھی چولستان کے صحراؤں میں لے جانا چا رہے ہیں، خیبر پختوانخوا کے گیارہ سو ارب روپے کے واجبات ہیں ادا نہیں کر رہے ۔ میڈیا کے اوپر تلوار لٹکا دی گی ہے، پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا کی آواز دبائی جارہی ہے۔ہری پور میں اظہار خیال
5
مارک کارنی کینیڈا کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے.کینیڈاکی حکمران جماعت لبرل پارٹی کےرہنما اوربرطانیہ اور کینیڈا کےمرکزی بینکوں کےسابق سربراہ مارک کارنی کینیڈا کے نئےوزیراعظم منتخب ہوگئےہیں،وہ کینیڈا کےموجودہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لبرل پارٹی کی قیادت بھی سنبھالیں گے۔کامیابی کےبعد اوٹاوا میں پارٹی کنونشن سےخطاب کرتےہوئےمارک کارنی نےکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں تقسیم کرکےکمزورکرنا چاہتے ہیں،کینیڈا کبھی امریکا کا حصہ نہیں بنےگا، جب تک امریکا ہمیں عزت نہیں دے گا، جوابی ٹیرف عائد رہیں گے۔
6
انگلینڈ کے ہیری بروک نے آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا.ہیری بروک نےسوشل میڈیا پرآئی پی ایل سےدستبرداری کا اعلان کیا،ہیری بروک نےکہا کہ میں نےآئی پی ایل چھوڑنےکامشکل فیصلہ کیا ہے،میں دلی کیپٹلز اور ان کےسپورٹرز سے معافی مانگتا ہوں، اپنے اعتماد کرنے والےلوگوں کی رہنمائی کے بعد اس فیصلے پر سوچا۔
7
اقوام متحدہ کی کلائمیٹ فنانسنگ اور پالیسی تجاویز رپورٹ جاری,رپورٹ کےمطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سےپاکستان کےآبی وسائل 75 فیصد متاثر ہوچکےجبکہ 90 فیصد آبادی براہ راست متاثرہونے کےخدشات کی زد میں ہیں،سمندرکی مسلسل بلند ہوتی سطح سےملک کی ایک تہائی زمین کو خطرات لاحق ہییں، ہیٹ ویوو،گلاف،زمینی کٹاو، صحت کےمسائل اورفوڈ سیکیورٹی جیسے مسائل درپیش ہیں،سیلاب،خشک سالی اورگرمی کے باعث ہرسال 14 فیصد جی ڈی پی ضائع ہوجاتاہے،2050 تک یہ نقصانات 20 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کےحوالے سے 2017 ایکٹ میں کی گئی قانون سازی میں نقائص کی بھی نشاندہی کی گئی،پاکستان کلائمیٹ چینج کونسل اورپاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کی کارکردگی پرسوالات اٹھائے گئے جبکہ وسائل کی کمی اور قوانین کے کمزور نفاذ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
8
یونان کشتی حادثے کا ملزم عثمان ججہ سیالکوٹ سے گرفتار, عثمان ججہ اس سانحے میں ملوث تھا جس میں متعدد پاکستانی نوجوان جاں بحق اور لاپتا ہوئے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ایک نوجوان کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک اسمگل کیا تھا جو اس حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔عثمان ججہ کشتی حادثے کے وقت ایک جھگڑے کے کیس میں سیالکوٹ جیل میں قید تھا تاہم، واقعے کے بعد وہ ایف آئی اے اور پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث ضمانت پر رہا ہو کر فرار ہو گیا تھا اور فرار کے بعد وہ گلگت بلتستان روپوش ہو گیا، جہاں سے اسے حال ہی میں گرفتار کیا گیا۔
9
ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کردیا ایران مزید افغان مہاجرین کو پناہ دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا جس کے باعث سرحدوں کی نگرانی کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی آمدورفت کو روکا جا سکے۔ادھر افغانستان کی طالبان حکومت نے ایران اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجرین کی واپسی کے عمل کو زبردستی کے بجائے منظم اور مربوط طریقے سے انجام دیا جائے۔ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی