اسلام آباد (ای پی آئی) :معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپونے پاکستان میں Reno13 سیریزکوملک بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا۔ یہ نئی سیریز عمدہAI فیچرز، انڈسٹری کے پہلی لومیونس ڈیزائن اور بے مثال پائیداری کا شاندار امتزاج پیش کرتی ہے۔ پری آرڈر کے دوران زبردست ردعمل کے بعد، Reno 13 سیریز اب پورے پاکستان میں آفیشل اوپو اسٹورز اور Daraz کے آن لائن آفیشل اسٹور پر خریداری کے لیے دستیاب ہے۔
تین شاندار ماڈلزReno13،Reno13 FاورReno13 Pro میں دستیاب، یہ سیریز ہر لمحے کوشاندار طریقے سے محفوظ کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔AI Livephoto، IP69 واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹنس، اور AI ایڈیٹر جیسے جدید فیچرز اس اسمارٹ فون سیریز کو دوسروں سے منفرد بناتے ہیں۔ AI Livephotoکے زریعے صارفین کو تین سیکنڈ کازندہ لمحہ کیپچر کرنے کی سہولت دیتا ہے، جس میں ہر فریم AI کی مدد سے بہترین طریقے سے محفوظ ہوسکتا ہے۔
اوپو کی جدید Reno13سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے اوپو پاکستان کے سی ای او، جارج لانگ نے کہاکہ Reno13″: سیریز پاکستان میں اسمارٹ فون ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور کی شروعات کر رہی ہے۔ AI پاورڈ امیجنگ، انڈر واٹر فوٹوگرافی اور دلکش ڈیزائن کے ساتھ، یہ ڈیوائسز صارفین کو ہر لمحہ ایک نئے انداز میں محفوظ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔”
پاکستان کے پہلے انڈرواٹر فوٹوگرافی فیچ، لومیونس بلیو ڈیزائن اور پریمیم گلاس فینش کے ساتھ Reno 13 سیریز اسٹائل اور جدید ٹیکنالوجی کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔ AI ایڈیٹرمیں موجود AI Clarity Enhancer، AI Unblur، AI Reflection Removerاور AI Eraserجیسے فیچرز صارفین کو تخلیقی آزادی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ 50MPکے مین اور فرنٹ کیمرہ کے ساتھReno13سیریز5,800mAhاور5,600mAhکی طاقتور بیٹری اور 80WSUPERVOOC™ فلیش چارج کے ساتھ آتا ہے، جو چند منٹ کی چارجنگ میں کئی گھنٹوں کا استعمال فراہم کرتا ہے۔
اعلیٰ کارکردگی چاہنے والے افراد کے لیے، Reno13 سیریز جدید AI اور طاقتور ہارڈ ویئر کے امتزاج کے ساتھ گیمنگ اور انٹرٹینمنٹ کو بہتر بناتی ہے۔ اس کے علاوہ روزمرہ کی زندگی میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے AIDocumentsبھی شامل کیے گئے ہیں۔
پری آرڈر میں عمدہ رسپانس کے بعد، Reno13 سیریز اب باضابطہ طور پر پورے پاکستان میں دستیاب ہے۔ ابھیAIپاورڈ فوٹوگرافی کے مستقبل میں قدم رکھیں اورReno13 سیریزکے زریعے اپنے ہر لمحے کو ”Har Pal Zinda” بنائیں!


