1
نئی نہریں زراعت کی ترقی کے لیے نہایت ضروری، ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کا اتفاق،،پانی کو ذخیرہ کرنے اور اسے زراعت کیلئے استعمال کرنے کے لیے نہریں ضروری ہیں۔پنجاب کا بھی پانی پر اتنا ہی حق ہےجتنا دیگر پاکستان کا ہے،میں اپنےعلاقےچنیوٹ میں سالانہ چلنےوالی نہریں 15 دن چلتی ہیں اور 15 دن بند رہتی ہیں،پنجاب کا بہت سارا علاقہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے بنجر ہے،جو نئی نہریں ہیں یا دیگر ہیں ہمیں پنجاب کے پانی کا پورا حق چاہئے۔چنیوٹ سےرکن قومی اسمبلی غلام محمد لالی،نئی نہروں کےحوالے سےملتان سے رکن صوبائی اسمبلی رانا اقبال سراج کا کہنا ہےکہ’’چولستان، تھر و سندھ اور بلوچستان کی غیر آباد زمینوں کو ہمیں آباد کرنا چاہئے‘‘۔
2
ملک کے دو بڑے ڈیمزتربیلا اورمنگلا ڈیڈ لیول تک پہنچ گئے۔ملک کے آبی ذخائر میں پانی کا ذخیرہ 6 ہزار ایکٹر فٹ کم ہوگیا، پانی کا ذخیرہ 93ہزار ایکٹر فٹ سے کم کر 86ہزار ایکٹر فٹ رہ گیا۔ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول تک پہنچ گئے جبکہ چشمہ بیراج ڈیڈ لیول سے بھی ایک فٹ نیچے چلا گیا۔تربیلا ڈیم میں سطح مزید ایک فٹ گرگئی، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کا ڈیڈ لیول 1402فٹ آگئی، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ مزید 5 ہزار ایکٹر فٹ گرگیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 4 ہزار ایکٹر فٹ پر آگیا۔منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول پر،پانی کا ذخیرہ ایک ایکٹرفٹ گرگیا، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 71ہزار ایکٹر فٹ تک آگیا۔
3
حکومت پنجاب کے آغوش پروگرام کے تحت دو سال سے کم عمربچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کومرحلہ وار23 ہزارروپے ملیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صحت اور علاج ہر ماں اور بچے کا بنیادی حق ہے حکومت اپنا فرض ادا کرے گی۔ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ”آغوش“ پروگرام کا آغاز کردیا گیا بہاولپور، رحیم یارخان، بہاؤلنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں بھی ”آغوش“ پروگرام میں شامل ہیں۔
حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت یا مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پردو ہزارروپے دیئے جائیں گے۔ بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے لئے وزٹ پر امدادی رقم دی جائے گی۔ پروگرام کے تحت مرکز صحت پر بچے کی پیدائش پر 4 ہزارروپے کاتحفہ ملے گا۔پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کو ہر بارمراکز صحت وزٹ پر 1500 روپے ملیں گے، مجموعی رقم 6 ہزار روپے دی جائے گی۔ پیدائشی سرٹیفکیٹ کا مرکز صحت میں اندارج کروانے پر 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے،پروگرام کے تحت نومولود بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر 4 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
4
سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند،اعلامیے کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا تاہم تمام کلاسز آن لائن جاری رہیں گی۔تمام کیمپسز میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر فزیکل کلاسز سے ورچوئل لرننگ آنلائن کلاسز میں منتقل کر دی جائیں گی اور یہ سلسلہ اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو ایم ایس ٹیمز اور لرننگ مینجمنٹ سسٹم سمیت موجودہ ادارہ جاتی وسائل استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،
5
پیپر بانڈز کا دور ہوا ختم، ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ،سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز ڈیجیٹل پرائز بانڈز جاری کرے گا۔ڈیجیٹل پرائز بانڈز گیٹ وے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرائی جائے گی۔ وزارت خزانہ نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز رولز 2024 کا مسودہ جاری کر دیا۔ انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی ہوگی تاہم یہ زکوۃ سے مستثنیٰ ہوگی۔صارفین بانڈز کی ڈیجیٹل چینل کے ذریعے خرید و فروخت کر سکیں گے، انعامی رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔
مسودہ قانونی مقدمات نمٹانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارش پر جاری کی گئی، ان قوانین سے ممکنہ متاثر ہونے والے افراد سے 7 روز میں تجاویز طلب کرلی گئی۔ڈیجیٹل پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی، مجوزہ ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سہ ماہی بنیاد پر کی جائے گی۔ صارفین کو پیپر کے بجائے آن لائن سسٹم جنریٹڈ نمبر جاری کیا جائے گا۔
6
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔ ملک میں دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ سیاسی قیادت اختلافات ایک طرف رکھ کر قومی سلامتی پر ایک ہے، ملک میں دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے، اچھا ہوتا اگر اپوزیشن کے دوست بھی اہم اجلاس میں شرکت کرتے۔
سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں، ملک کی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، عسکری قیادت کا شکرگزار ہوں کہ پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لئے یہاں ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔
7
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی وی کے 13 پنشنرز کی واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاق، وزارت اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی سے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنشن اور واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے شدید مشکلات ہیں۔
ماہانہ پنشن میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوری کی پنشن سترہ فروری کو ملی جبکہ فروری کی پنشن ابھی تک نہیں دی گئی۔ پنشن اور واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے پنشنرز ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ درخواست میں وفاق، وزارت اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
8
وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کےمطابق شہبازشریف اورسعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کےدرمیان اہم ملاقات ہو گی،دونوں رہنماتجارت،اہم شعبوں میں شراکت داری بڑھانےپرغورکریں گے،سعودی ولی عہدسےملاقات میں اقتصادی تعاون مستحکم کرنےکےطریقوں پرگفتگوہوگی۔