1
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اس وقت تمام محکمےدیگر طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی ایم پی اےعلی شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران کیس پراسیکیوٹر سمیت متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت جج طاہر سپرا نے سوال کیا آج بھی پولیس نے ریکارڈ پیش نہیں کرنا اور ایسا ہی ہونا ہے؟ اس پر پراسیکیوٹر نے کہا تفتیشی افسر منڈی بہاوالدین میں ہے، واپس نہیں آیا،عدالت کو ایکشن لینا چاہیے، عدالت کے پاس بہت پاور ہے اس کے باوجود پولیس رکارڈ پیش نہیں کررہی۔ مجھےآج تک سمجھ نہیں آئی کہ پراسیکیوشن کی ذمہ داری کیا ہے؟ مقدمہ کاچالان عدالت میں پیش کرنا آپ کاکام ہے، پراسیکیوٹر نے جواب دیا جب تک چالان ہمارے پاس نہیں آتا ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔
2
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سینٹرل پولیس آفس پشاورکے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کی جس دوران3 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں آپریشن کے دوران 2 دہشت رد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔
3
اے آر رحمان اسپتال سے ڈسچارج، بہن نے دل میں تکلیف کی خبروں کو مسترد کردیا۔بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلوکار کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم اس خبر کو ان کی بہن فاطمہ نے بے بنیاد قرار دیا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں گلوکار کے ترجمان نے بتایا تھا کہ وہ حال ہی میں لندن کے دورے سے واپس آئے تھے جس پر انہیں اپنی طبیعت بہتر نہ لگی اور وہ چیک اپ کیلئے اسپتال گئے تھے۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز نے رمضان میں روزے رکھنے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی کی شکایت بتائی تھی۔
4
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو نقصان کے بھارتی دعوے پر سخت ردعمل،پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت ، بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں گھڑ رہا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے سے اس کہانی کو تراشا گیا ہے۔پی سی بی ترجمان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمیں 6 ملین ڈالرز میزبانی پر ملیں گے اورگیٹ منی سے آمدنی کا فیصلہ کچھ ماہ میں آڈٹ کے بعد ہوگا جب کہ ہوٹلوں کا کرایہ، جہازوں کے ٹکٹ، پرائز منی اور دیگر اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا۔
5
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے سرکلر جاری کردیا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے شعبے کے لیے عید الفطر کی چھٹیاں یکم تا 3 شوال ہجری تک ہوں گی اور سرکاری کام 4 شوال کو دوبارہ شروع ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اگر رمضان المبارک 30 دنوں کا رہا تو 30 رمضان کو ایک اضافی چھٹی ہوگی اس طرح عید الفطر کے وقفے کو بڑھا دیا جائے گا۔


