1
نو مئی سمیت4مقدمات کی سماعت، پی ٹی آئی رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد،عدالت نے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی، ملزمان پر عسکری ٹاور حملہ،زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی۔ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے 13 مارچ کو ملزمان کے خلاف گواہان کو طلب کر لیا، آئندہ سماعت پر تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ترمیمی فرد جرم عائد ہو گی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، عدالت نے پراسکیوشن کی مقدمات میں فرد جرم میں ترمیم کی درخواست منظور کر رکھی ہے ،پراسکیوشن نے تمام الزامات اور دفعات کے لحاظ سے دوبارہ فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی ہے۔عدالت نے پراسکیوشن کو فرد جرم مین ترمیم کی اجازت دے دی، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر برضمانت ملزمان پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اور برہان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے، مقدمہ کے برضمانت ملزمان میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ ، طیبہ راجہ، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر شامل ہیں۔
2
ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کا عہدہ سنبھال لیاسیکرٹری وزارت پارلیمانی امور، افسران اور عملے نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا، ڈاکٹر طارق فضل چودھری وزارت کے اہم امور کی نگرانی کریں گے۔ایگزیکٹو اور پارلیمنٹ کے درمیان موثر ہم آہنگی کو یقینی بناؤں گا، قانون سازی کے عمل کے ایک سازگار ماحول کو فروغ دیں گے۔جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور پارلیمانی امور کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری
3
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اقتصادی ترقی، چیلنجز ،زراعت کے شعبے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی ترقی کی خاطر ایک پیج پر ہیں، سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوا۔ پیپلز پارٹی حکومت کی اچھی پالیسیوں میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، معیشت کی بحالی میں وزیراعظم اور صدر پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔
4
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہواکاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 048 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے۔بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور 42 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 356 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
5
فوک گلوکار پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئےسرائیکی وسیب کی پہچان پٹھانے خان 1926ء کو پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کی بستی تمبو والا میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام غلام محمد تھا، انہیں غزل، لوک گیتوں پر بے حد کمال حاصل تھا، پٹھانے خان کو عارفانہ کلام کی گلوکاری میں ملکہ حاصل تھا۔پٹھانے خان 9 مارچ 2000ء میں 80 سال کی عمر میں دنیا فانی سے رخصت ہوگئے لیکن نامور گلوکار کے فن کے سحر میں مبتلا مداحوں نے کوٹ ادو بازار میں انکی یادگار تعمیر کر کے تاریخی بازار کو ہی پٹھانے خان کے نام سے منسوب کر دیا ہے جبکہ لیہ سے کوٹ ادو روڈ کو بھی پٹھانے خان روڈ کا نام دے دیا ہے۔