1
سندھ حکومت کا 22 مارچ کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان،محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 21 رمضان المبارک کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔تعلیمی اداروں میں 22 مارچ کو چھٹی کا اعلان یوم علیؓ کے موقع پر کیا گیا ہے۔
2
محض 6 گھنٹوں میں تعمیر ہونے والا دنیا کا پہلا تھری ڈی ریلوے اسٹیشن،جی ہاں واقعی جاپان میں دنیا کے پہلے تھری ڈی پرنٹڈ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر ہونے والی ہے۔اوساکا شہر کے جنوب میں 60 میل دوری پر واقعی علاقے Wakayama میں 108 اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نئے ریلوے اسٹیشن کو تعمیر کیا جائے گا۔مگر خاص بات یہ ہے کہ پورے اسٹیشن کی تعمیر محض 6 گھنٹے میں مکمل کرلی جائے گی۔
3
ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہوگی۔ریلوے حکام کے مطابق کچھی کےعلاقےمشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیاگیا اور ٹریک کو آمدورفت کے قابل بنا دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی مرمت کے بعدکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس کل بحال ہو جائےگی۔
4
ملکی سیاسی و عسکری قیادت کا خوارج اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنےکا فیصلہ،اجلاس میں وزیراعظم، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان، سیاسی قائدین،آرمی چیف،اہم دفاعی وحکومتی شخصیات اور سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ قومی سیاسی وعسکری قیادت نے دہشت گردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنےکا فیصلہ کیا ہے۔