1
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں، پائیداراستحکام کے لیے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔
ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افواج پاکستان اور شہداء کے خون سے بھرتے رہیں گے، علماء سے درخواست ہے کہ وہ خوارج کی طرف سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کا پردہ چاک کریں۔اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں، لہٰذا ملک کی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی چیز نہیں، پاکستان کے تحفظ کیلئے یک زبان ہو کر اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک بیانیہ اپنانا ہو گا۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب
2
جعفر ایکسپریس آپریشن میں جہنم واصل کئے جانے والے دہشتگردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ذرائع کے مطابق یہ تمام دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران جہنم واصل کئے گئے۔جعفر ایکسپریس آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مسافروں کو بازیاب کروایا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں ہر طرح کا غیر ملکی اسلحہ بھی موجود تھا۔
3
محکمہ موسمیات نے 31 مارچ کو عید الفطر کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ماہ شوال کےچاند کی پیدائش 29مارچ کو3 بجکر58 منٹ پرہوگی جبکہ 30 مارچ اور29 رمضان کورویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوگا۔اجلاس کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے ہوگی، ماہ شوال کا چاند بآسانی دیکھاجاسکےگا، غروب آفتاب اورغروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا 30 مارچ کوچاند نظرآنے کی توقع ہے، یکم شوال 31 مارچ کوہوگی
4
وزیراعظم 3 روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے، اہم وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری افسران بھی دورے کا حصہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پر غور ہو گا۔
5
خیبرپختونخوا حکومت کی پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار، دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ہائبرڈ سکیورٹی ماڈل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہائبرڈ سکیورٹی ماڈل کے تحت پولیس کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گئے، صوبے کے 6 اضلاع میں ہائبرڈ سکیورٹی ماڈل متعارف کرایا جائے گا۔دستاویز کے مطابق بونیر،اپر چترال، مہمند، خیبر، سوات اور لکی مروت میں لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ابتدائی مرحلے میں ہائبرڈ سکیورٹی ماڈل دو اضلاع میں لاگو کیا جائے گا، جو بونیر اور اپر چترال میں نافذ کیا جائے گا۔
6
کاروباری طبقے نے نئی حکومتی سولر پالیسی کو مسترد کر دیااسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کی نئی سولر پالیسی کو مسترد کرتے ہیں، حکومت کو پرانی سولر پالیسی چلانی چاہیے۔عاطف اکرام نے مزید کہا کہ حکومت سولر صارفین سے بجلی 27 کے بجائے 10 روپے میں خریدے گی جو کہ ناقابل قبول ہے۔