1
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے مشال یوسفزئی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے معاملے پر ریمارکس دیے کہ ایسا کرنے سے پہلے میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑا دیتے۔عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کی کاز لسٹ منسوخ کرنے پر عدالت کے طلب کرنے پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اسلام آباد ہائیکورٹ سلطان محمود عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا جو کچھ ہوا ہے کیا آپ اس میں ملوث ہیں؟ آپ نے کس کے کہنے پر کازلسٹ منسوخ کی؟ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں چیف جسٹس آفس سے ہدایات آئی تھیں، چیف جسٹس آفس سے کہا گیا لارجر بینچ بنا دیا ہے، اب اس کیس کی کازلسٹ منسوخ کر دیں۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے پوچھا کیس منتقلی کے لیے متفرق درخواست کس قانون کے تحت دائر کی گئی؟ کیا ریاست جج کی مرضی کے بغیر کیس لارجر بینچ کو منتقل کرنے کی حمایت کرتی ہے؟فاضل جج نے ریمارکس دیے یہ کرنے کی بجائے آپ میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑا دیتے، ہم بنیادی سوالات ہی طے نہیں کر پاتے، ہر 10 سال بعد بنیادی اصولوں پر اسی مقام پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کا کہنا تھا اس سے بڑی حماقت نہیں کہ قانون کی عملداری کے بغیر معیشت ترقی کرے، یہ میری ذات کا یا میرے اختیارات کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ معاملہ ہائیکورٹ کی توقیر کا ہے، کیا اس طرح عوام کا نظام انصاف پر یقین رہے گا۔
درخواست گزار مشال یوسفزئی بولیں ہمارے ساتھ باہر یہ ہو رہا ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں کیا کرتے ہوں گے؟عدالت نے کہا آپ وہ بات کر رہی ہیں ہمیں تو اپنے ادارے کی فکر ہو گئی ہے، گائیڈڈ میزائل آپ کی طرف جا رہا تھا وہ اب ہماری طرف آرہا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی کاز لسٹ منسوخ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
2
پنجاب حکومت نےفرانزک سائنس ایجنسی کو براہ راست سیاسی کنٹرول میں دیدیا۔گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے ایک متنازعہ قانون منظور کیا جس کے تحت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) کو تحلیل کر دیا گیا اور ایک نئی باڈی قائم کی گئی جو براہ راست وزیر اعلیٰ کے زیر نگرانی ہوگی اور اس میں بنیادی طور پر بیوروکریٹس کی تعیناتی کی جائے گی۔
2007 کے قانون کے تحت ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا فرانزک سائنسز میں ماہر ہونا ضروری تھا لیکن 2025 کے قانون نے اس ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے۔پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2025 کو 12 فروری کو پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کیا تھا یہ ایکٹ 12 مارچ کو منظور کر لیا گیا۔
3
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی۔عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کی گئی رقم موسمیاتی تبدیلی سے متاثر غریب کاشتکاروں کے لیے ہو گی، اس رقم سے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ افراد کو چھوٹے قرضے دیے جائیں گے۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ افراد کی آمدن بڑھانا ہے، رقم عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ پروگرام کا حصہ ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ چھوٹے کاروباروں اور دیہی علاقوں میں مالیاتی شمولیت بڑھانے میں مدد دے گا۔ مائیکرو فنانس غریب طبقے کی مالی مدد کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے، اس منصوبے سے 10 لاکھ خواتین سمیت 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر
4
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا۔صوبے میں سکیورٹی مسائل موجود ہیں، ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کو مکمل وسائل فراہم نہیں کیے گئے
5
وزیراعظم شہبازشریف آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے۔وزیراعظم شہبازشریف آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں تجارت کےفروغ، شراکت داری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال ہوگا۔
6
دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی بوگیوں پرگولیوں کے نشان ہیں اوربیشترکھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کیلئے روانہ کیا جائے گا۔پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 33 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جب کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوانوں سمیت 25 افراد شہید ہوئے تھے۔
7
اپریل سے بجلی کے ٹیرف میں بڑا ریلیف متوقع، اعلان 23 مارچ کو ہونے کا امکان، بجلی کے نرخوں میں کمی کی پوری مشق میں شامل سینئر حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ تاہم 8 روپے فی یونٹ میں سے 4.73 روپے فی یونٹ کی کمی مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی، یہ کمی 6 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے، 16آئی پی پیز کے پاور پرچیز معاہدوں کو ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ ماڈل پر تبدیل کرنے، بیگاس پاور پلانٹس کو امریکی ڈالرسے منسلک کرنے کے بجائے پاکستانی روپے سے جوڑنے اور سرکاری پاور پلانٹس کے ریٹرن آن ایکویٹی کو پاکستانی روپے کی بنیاد پر 13 فیصد تک محدود کرنے اور امریکی ڈالر کی قدر کو 168 روپے پر فکس کرنے کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔ سینئر حکام نے کہا کہ ہم بجلی کے نرخوں میں کمی میں ان پیٹرولیم مصنوعات کو کم نہ کرنے کے اثرات کو شامل کرنے جا رہے ہیں جن کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں 16 مارچ 2025 سے کم ہونے والی تھیں۔