1
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی علی شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر درج کیسز کی سماعت پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی علی شاہ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایم پی اے علی شاہ کی ضمانت پانچ، پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ پولیس کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ علی شاہ کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آبپارہ میں دو مقدمات درج ہیں۔
2
ایک لیٹر پیٹرول پر95 روپے سے زائد ٹیکس وصولی کا انکشاف،مثال کے طور پر اگر آپ 4 لیٹر پیٹرول کے پیٹرول پمپ کو 1022روپے 52 پیسے ادا کرتے ہے مگر اس کی اصل قیمت تو تھی صرف 641.72 روپے۔اس میں 380 روپے 8 پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں، یعنی فی لیٹر 70 روپے لیوی سمیت 95 روپے 2 پیسے تو صرف ٹیکس دیا گیا۔
اس میں ڈسٹری بیوشن مارجن 7 روپے 87 پیسے، تیل کمپنیوں کا 8 روپے 64 پیسے منافعے کے علاوہ 5 روپے 33 پیسے فریٹ مارجن اور3 روپے 18 پیسے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہے۔ اسی طرح چار لیٹر ڈیزل کی قیمت بنی ایک ہزار 34 روپے۔آپ نے جو پیسے دئیے اس میں ڈیزل کی اپنی قیمت تو صرف 672 روپے 8 پیسے تھی۔ باقی 361 روپے 76 پیسے صرف ٹیکس ہی ٹیکس ہے۔
3
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ڈھائی ماہ بعد بلند ترین سطح کا ریکارڈ توڑ دیاآج اسٹاک مارکیٹ نے117610پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح کوچھولیا،ہنڈریڈ انڈیکس کی609پوائنٹس بڑھ کر117610پوائنٹس پرٹریڈ کررہی ہے۔3جنوری کواسٹاک مارکیٹ1لاکھ17ہزار586پوائنٹس کی بلندترین سطح پربندہوئی،23مارچ کوبجلی کی قیمت میں8روپےکمی کا اعلان بھی متوقع ہے۔
4
سندھ میں 21 رمضان کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان،سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم علیؓ پر تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، محکمہ اسکول تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری اشرف حسین انصاری کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 21 رمضان المبارک (22 مارچ) کو حضرت علی کے یوم شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔
5
تحریک انصاف کی فارن افیئرز اور انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی ختم کردی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے پارٹی کی فارن افیئرز اینڈ انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی فوری طور پر تحلیل کردی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیانوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف کی فارن افیئرز اور انٹریشنل ریلیشن کمیٹی فوری طور پر ختم تصور ہوگی۔کمیٹی میں زلفی بخاری، سجاد برکی، شہباز گل اور عاطف خان شامل تھے، فارن افیئرز اور انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی 28 جنوری کو قائم کی گئی تھی۔