کشمور ( حاکم نصیرانی) فلاحی تنظیم بسم اللہ ویلفیئر کشمور کی جانب سے عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے غریب مستحق مرد عورتیں اور یتیم بچوں میں نئے کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں تنظیم کے رہنماٶں غلام یاسین کھوسہ غلام حیدر پیرزادہ علی نواز کھوسہ پاندھی خان چاچڑ سمیت ڈسٹرکٹ پریس کلب کے چیئرمین جیرام داس بجاج صدر شفیق احمد مزاری کرپال کیسوانی انیل کمار بجاج نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے رہنماٶں کا کہنا تھا کہ زندگی کا اصل مقصد خالق کے خلق کی خدمت کرنا ہے اس پرآشوب دور میں زندگی کی ضروریات پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے عید کی خوشیاں نئے کپڑوں کے بغیر ادھوری ادھوری ہوتی ہیں ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے اہل و عیال اور بچوں کو نئے کپڑے میسر کر کے دیں۔ اس لیئے سب نے مل کر فیصلہ کیا کہ ڈیڑھ سو سفید پوش مستحق غرین اور لاچار افرار کی نئے کپڑے دے کر مدد کریں۔
تقریب میں فلاحی تنظیم کی مالی مدد کرنے والے مخیر حضرات نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی.