1
برطانیہ میں حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹرقرار؛ 52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ،برطانوی حکومت نے اپنی جاری کردہ تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریبا 94 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا، اس حوالے سے برطانوی حکومت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی تفصیلات شیئر کردیں۔
2
وفاقی شرعی عدالت کا بڑا فیصلہ: خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار،رپورٹ کے مطابق شریعت کورٹ نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی۔عدالت کو بتایا گیا کہ بنوں میں چادر اور پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق ایسے رسم و رواج نہ رائج ہیں نہ انکی کوئی اہمیت ہے۔اس میں کہا گیا کہ بتایا گیا کہ چادر اور پرچی کے نام پر خواتین وراثت سے محروم کیا جاتا ہے، اسلام سے قبل زمانہ جہالت میں خواتین کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا۔
3
وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترمیم کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اِن لینڈ ریونیو کی سپیشلائزڈ ٹریننگ کیلئے ماسٹرز یا مساوی ڈگری لازمی درکار ہو گی،ایف بی آر منظورکردہ ماسٹرز یا مساوی، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس 52 ویں کامن افسران کیلئے لازمی ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز اور اِن لینڈ ریونیو سروس افسران کیلئے ماسٹرز ڈگری پروگرام کے 1200 نمبر مختص کئے گئے ہیں، سول سرونٹ آکوپیشنل گروپس اینڈ سروسز قانون میں ترمیم کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔
4
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو گزشتہ جمعہ کے روز طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئی تھیں۔ جمعے کے روز علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل خالد یوسف چوہدری جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد علیمہ خان واپس روانہ ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان سے جے آئی ٹی نے 2 گھنٹے تک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوال و جواب کیے۔علیمہ خان تیسری بار طلب کرنے کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں اور میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر واپس روانہ ہو گئیں۔
5
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کا نابینا وکیل کو جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی کرنے کا حکم, سندھ ہائیکورٹ، نابینا وکیل کو جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی کرنے کے قوانین میں نرمی کرنے کے میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سید صادق حسین کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے نابینا وکیل کو سندھ جوڈیشل سروسز رولز کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر چار ہفتوں پرعمل درآمد کیا جائے، اگر کوئی آسامی خالی نہ ہو تو آئندہ آنے والی آسامی پر بھرتی کیا جائے، درخواست گزار پریکٹسنگ وکیل ہے وکالت کے ذریعہ اپنا گزر بسر کرسکتے ہیں، درخواست گزار کی سنیارٹی کا معاملہ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی پر چھوڑتے ہیں۔ عدالت نے فیصلے کی نقول سیکریٹری قانون اور رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔
6
انسدادِ دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے نعیم حیدر پنجوتھا کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ نعیم حیدر پنجوتھا اپنے وکلا نیاز اللہ نیازی اور شمسہ کیانی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے پانچوں مقدمات میں نعیم حیدر پنجوتھا کی عبوری ضمانت 27 اپریل تک منظور کر لی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5، 5 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض پانچوں مقدمات میں ضمانت منظور کی۔
7
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) میں جرگے کی جانب سے کم سن بچی کو ونی کرنے میں ملوث مرکزی ملزمان عنایت اللہ اور رمضان کی ضمانتیں منسوخ کردی گئیں۔ایڈیشنل سیشن جج پہاڑپور نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالتی فیصلے کے بعد مرکزی ملزمان عنایت اللہ اور رمضان کو گرفتار کر لیا گیا، دنوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی ضمانتیں منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملک عنایت پنچایت کا سربراہ تھا جس نے بچی کو ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔