پڈعیدن(ای پی آئی)دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف عوامی تحریک کی کال پر پڈعیدن میں خواتین سمیت مختلف سیاسی سماجی وشہری تنظیموں کے سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور روزہ میں سخت گرمی دھوپ میں تین کلومیٹر پیدل مارچ کیا اور سندھو دریا سے 6 کینالز کیخلاف زبردست احجاج کیا۔

مظاہرین خواتین۔ طلباء وطالبات۔بچوں بوڑھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دیائے سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

احتجاجی مظاہرہ وریلی میں عوامی تحریک کے ضلعی رہنما ڈاکٹر فدا حسین بھریجو۔عبدالسلام سومرو. کاشف کھوکھر ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما فیضان بھٹی۔ عوامی تحریک کے رہنما ایڈوکیٹ نور احمد کاتیار۔ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سچل راجپر ۔ ۔ حیدر پلھ۔ سارنگ بڑدی۔ سہیل پٙلھ ۔ عبدالحق پلھ۔ حسین سومروشریک تھے۔

آزاد ابراہیم راجپر نےکہاکہ سندھ دھرتی ہماری ماں سمان ہے اور اس دھرتی کے بیٹے ابھی زندھ ہیں سندھ دھرتی کے پانی پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے. انہوں نے کہاکہ ہمارا وفاق کیخلاف احتجاج جاری ہے اور اس منصوبے کے خاتمے تک جاری رہے گا اور یہ کینالز ملکی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ دھرتی کے ساتھ وفاق کیجانب سے مسلسل ذیادتیاں ہورہی ہیں پہلے سندھ کے دیگر وسائل پر ڈاکہ ڈالا جارہاتھا اب ایک آخری دیائے سندھ بچا تھا اس پر بھی ڈاکہ ڈال کر سندھ اور سندھ کے عوام کو محرومیوں کی طرف دھکیل دیاگیاہے انہوں نے کہاکہ اس متنازعہ کینالز کا کام فی الفور بند نا کیاگیا اور اس منصوبے کو واپس نہ لیاگیا تو اسلام آباد کیجانب دمادم مست قلندر ہوگا اور احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیاجائے