1
ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے میری ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔تحریک انصاف کی پوری قیادت مقدمات میں نامزد ہے، کسی دن پی ٹی آئی کا کوئی ایک رہنما عدالت ہوتا ہے، کسی دن دوسرا رہنما عدالت میں ہوتا ہے۔26 نومبر کو گاڑیاں بھی ہماری چھینیں اور مقدمات بھی ہم پر بنائے گئے، بانی پی ٹی آئی 26 نومبر کی معافی کیوں مانگیں؟جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو ، کسی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے شیر افضل مروت کا کہنا تھا میرا کسی پارٹی سےکوئی رابطہ نہیں، کوئی ملے تو سلام دعا کر لیتا ہوں۔
2
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کوئٹہ عمران حیات نے کہا ہے کہ بلوچستان سے اندرون ملک ریل سروس کی بحالی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور صرف سکیورٹی کلیئرنس کا انتطار ہے۔26 مارچ کو وفاقی وزیر ریلویزکوئٹہ آئیں گے جہاں ان کی زیرصدارت اجلاس ہوگا جس میں ساری صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ٹرین سروس کی بحالی کافیصلہ کیا جائے گا۔ بلوچستان سے اندرون ملک ریل سرو س کی بحالی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، صرف سکیورٹی کلیئرنس کا انتظار ہے، اس کے ملتے ہی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ڈی ایس ریلویز کوئٹہ عمران حیات کی میڈیا سے گفتگو
3
آہنی باڑ پھاڑ کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالے 50 افغان بچے حکام کے حوالے،ایف سی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب آہنی باڑ کو پھاڑ کر پاکستان میں 50 افغان بچے اور بچیاں داخل ہوگئے تھے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔قبائلی عمائدین کی استدعا پر ڈی پورٹ کرکے ان بچوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایف سی ذرائع کے مطابق افغان بچے طورخم کے راستے غیر ملکی اشیاء کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔
4
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلا، سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج،وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کے مطابق ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی، ڈیجیٹل کرنسی سمیت مختلف چیزوں میں ملوث نکلا۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم جعلسازی سے ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا اور پھر وہ پیسے ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا، ملزم کی پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی ڈیجیٹل کرنسی کی رقم سے خریدی گئیں۔ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم نے اپنے 2 ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے، ملزم کے کال سینٹر سے امریکا کالز کی جاتی تھیں، کالزکے ذریعے امریکی شہریوں سے اہم معلومات حاصل کی جاتی تھیں، جس کے بعد امریکی شہریوں سےفراڈ کے ذریعے رقم بٹوری جاتی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق فراڈ کے ذریعے نکالی جانے والی رقم ملزم ارمغان تک پہنچتی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی 3گاڑیاں ہیں جبکہ 5 فروخت کر چکا ہے، ارمغان نےوالد کے ساتھ مل کر حوالہ ہنڈی کے لیے امریکا میں کمپنی بھی بنائیں۔
5
تونسہ میں دہشت گردوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کاظمی کے مطابق دہشت گردوں نے جھنگی پولیس چوکی پر راکٹ فائر کیے جس کے بعد پولیس نے تھرمل کیمروں کی مدد سے جوابی کارروائی کی۔پولیس نے بتایا کہ بھرپور اور مؤثر کارروائی پر ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ باقی فرار ہوگئے۔حملے میں پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
6
صیہونی فوج نے غزہ کے ناصر اسپتال میں حملہ کرکے حماس پولیٹیکل بیوروکے رکن اسماعیل سمیت 5 افراد کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف حصوں میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، غزہ کے ناصراسپتال میں اسرائیل نے حملہ کرکے 5 افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔ناصر اسپتال پر کیے گئے حملے میں حماس پولیٹیکل بیوروکے رکن اسماعیل بھی شہید ہوگئے۔
7
بھارت کے شہر چنئی میں پیدا ہونے والے دلیپ کمار( آج کےموسیقار اے آر رحمان) نے اپنے موسیقار والد شیکھر کی موت کے کئی برس بعد اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد ان کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے 23 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کو سن 2000 میں دیے گئے انٹرویو میں اے آر رحمان نے بذات خو دبتایا تھا کہ انہوں نے روحانی راستے کی تلاش میں اسلام قبول کیا اور انہیں اس فیصلے سے بے حد سکون ملا۔


