اسلام آباد(ای پی آئی) پاکستانی نوجوان عبدالرحمٰن نے امریکہ کے شھر نیو یارک میں ہونے والے “بیسٹ ڈپلومیٹ” کے مقابلے میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔

عبدالرحمن پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی فاسٹ میں ڈائریکٹر فنانس کے فرائض سرانجام دے رھے ھیں۔ مقابلے میں 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔

اس مقابلے میں انھوں نے اپنی مذاکراتی صلاحیتوں اور قائدانہ بصیرت سے پوری دنیا سے پچاس سے زائد ممالک کے ڈپلومیٹس کے سامنے اپنا لو ہا منوایا اور "بیسٹ ڈپلومیٹک سٹانس ایوارڈ” اور "أؤٹ سٹینڈنگ ڈپلومیسی ایوارڈ” اپنے نام کر لیے۔

انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے ممالک میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ انکی اس کامیابی سے ظاھر ھوتا ھے کہ پاکستان میں ٹینلنٹ کی کوئ کمی نھیں۔ انکی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ھے۔