1
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کر دی گئی. اسپتال میں طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ تمیم اقبال کو دوران فیلڈنگ سینے میں تکلیف ہوئی تھی، سابق ٹیسٹ کرکٹر کو سینے میں تکلیف کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا تھا۔
2
آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔پچھلے سال رمضان میں روزانہ 249 اسٹریٹ کرائمز کے کیسز رپورٹ ہوتے تھے جبکہ اس سال رمضان میں روزانہ 175 اسٹریٹ کرائمز کےکیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، رمضان میں عموماً اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا تھا اس سال جنوری، فروری اور مارچ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے جس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، حکومت نے اس بجٹ میں تفتیش کے لیے 60 کروڑ روپے رکھےہیں، زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کا نظام بڑھایا جا رہا ہے۔ مصطفیٰ عامر کیس میں اجتماعی طور پر مقدمے کے حل کے لیے کوشش کررہے ہیں، پراسکیوشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق انوسٹی گیشن کی ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
3
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی بھی قسم کی معافی کو ناممکن قرار دے دیا ہے۔ عمران خان سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے آج طے ہو گیا، طے پایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے جو حقوق ہیں ان کو دیے جائیں گے، شرط یہ لگی ہے ملاقات کرنے والے جیل سے باہر آکر گفتگو نہیں کریں گے۔ تو ہم نے کہا ٹھیک ہے، انہوں نے کہا گفتگو سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، گفتگو پر قدغن تو کسی انسان پر نہیں لگ سکتی، ارکان پارلیمنٹ ہیں جہاں انہوں نے اپنا نکتہ نظر پیش کرنا ہوگا وہ کر دیں گے، گفتگو کرنے پر پابندی صرف رفقا کے حوالے سے لگی ہے۔عمران خان کے معافی مانگنے پر سوال ہی نہیں بنتا، یہ ناممکن ہے، بانی پی ٹی آئی کوئی معافی نہیں مانگیں گے، کوئی سمجھتا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔اسلام آبادہائی کورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو
4
رانا تنویر حسین کا کہنا ہے ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے، چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے۔چینی کی ایکسپورٹ کے بارے میں خبریں حقائق سے متصادم ہیں، میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کا مقصد عوام میں بے یقینی پیدا کرنا ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس ، ان کا کہنا تھا حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا جائزہ لے رہی ہے، حکومت یقین دلاتی ہے کہ چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہو گا، عام آدمی کاغذائی تحفظ یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
5
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مندی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر انڈیکس 1412 کی کمی کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 29 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
6
25 سے 27 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان،پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد،گجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ، نارووال،فیصل آباداور ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور،بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بارش کا امکان ہے۔


