1
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ سندھ کو اس کے حصے کا پورا پانی ملنا چاہئے، ملک کو اس وقت معاشی اور دہشت گردی کے مسائل کا سامنا ہے۔ عمران خان کو مشورہ دیا کہ احتجاج سے کوئی فائدہ نہیں معاملات مذاکرات کی میز پر ہی حل ہونے ہیں۔پی ٹی آئی کا مذاکرات کی راہ اپنانی ہوگی، احتجاج سے پی ٹی آئی یا ملک کو پہلے کوئی فائدہ ہوا نہ اب ہوگا، جب احتجاج کے بعد بھی معاملات مذاکرات کی میز پر ہی حل ہونے ہیں تو پہلے ہی مذاکرات کرلیں۔ملک میں اس وقت معیشت اور دہشتگردی کے مسائل ہیں، سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
2
پی سی بی اوربنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ،نظرثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلہ دیش ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےگی،پاکستان کاایف ٹی پی سے ہٹ کردورہ بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلنے کاامکان ہے،پاکستان ٹیم جولائی میں دورہ بنگلہ دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلے گی۔طےشدہ ایف ٹی پی کےمطابق بنگلہ دیش نے پاکستان میں تین و ن ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی۔
3
خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے محکمہ صحت کو مراسلہ بھیج دیا، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں جرمانہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ صحت کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے پیشہ ورانہ ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔ ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی مقررہ شرح کے مطابق کی جائے گی۔مراسلے میں ڈاکٹروں سے ٹیکس بقایاجات کی وصولی کی بھی ہدایت کی گئی ہے، یہ ہدایت پشاور ہائیکورٹ کے 2021 کے فیصلے کے تحت جاری کی گئی۔
4
پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور،جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے حیدر سعید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ مس انفارمیشن پھیلائی گئی۔ کالعدم بی ایل اے کی پوسٹ کو پھیلایا گیا۔ جس اکاؤنٹ سے بی ایل اے کی پوسٹ ریپوسٹ کی گئی وہ ویریفائیڈ اکاؤنٹ ہے۔وکیل صفائی تابش فاروق نے دلائل دیئے کہ ان پوسٹوں سے عوام میں کوئی اشتعال نہیں پھیلا۔ یہ مزید انکوائری کا کیس ہے۔ حیدر سعید کو اغوا کیا گیا تھا۔ ملزم کسی آرگنائزیشن کا ہیڈ ہے اور نہ ہی اس نے بغاوت کی ہے ۔ملزم کی والدہ نے روسٹرم پر آکر کہا جب حیدر سعید کو اٹھایا گیا تو مجھے کہا گیا کہ آپ کے بیٹے نے قتل کیا ہے۔ میرے بیٹے کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ہم محب وطن لوگ ہیں۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کرلی۔
5
صیہونی فوج کا عید سے پہلے غزہ میں کاررائیاں تیز کرنے کا فیصلہ،شمالی محاذ سے ہزاروں افواج کو غزہ میں تعینات کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق رفح میں زمینی آپریشن بھی جاری ہے،خان یونس میں اسرائیلی طیاروں نے ناصر اسپتال پر بمباری کی حملےمیں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اسماعیل برھوم شہید ہوگئے۔محکمہ صحت غزہ کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران اکاون فلسطینیوں کوشہید کیاگیا،شہدا کی مجموعی تعداد پچاس ہزار سےتجاوزکرگئی،نیتن یاہوکی حکومت نےفلسطینیوں کی جبری بےدخلی کیلئے حکومتی ایجنسی قائم کردی۔