کشمور(ای پی آئی )آل پارٹیز کانفرنس کندھ کوٹ کی جانب سے کشمور ضلع میں قتل اقدام قتل ڈکیتی رہزنی و ڈکیتوں کے خلاف چھٹے روز بھی احتجاجی مظاہرہ ۔
مظاہرین نے گھنٹہ گھر سے احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنے میں تبدیل ہوگیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے عجیب و غریب احتجاج کرتے ہوئے ایس ایس پی آفس کے مین گیٹ پر پانی چھڑک دیا۔
مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ کشمور ضلع میں امن و امان قائم کیا جائے ڈاکو راج کی جگہ قانون کا راج قائم ہو لیکن افسوس کہ ایس ایس پی صاحب گہری نیند میں سوئے ہوئے ہیں
مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج ان کے مین گیٹ پر پانی چھڑک کر جگانے کی کوشش کی ہے امید کرتے ہیں کہ آج کے احتجاج کے بعد صاحب بہادر غفلت کی نیند سے بیدار ہو جائینگے اور کشمور ضلع کے امن و امان کو قائم کرنے کیلئے کوشش کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک امن قائم نہیں ہوگا ہم اسی طرح ہر روز احتجاج کرتے رہینگے