1
تمیم اقبال آئی سی یو میں زیر علاج، بنگلادیشی کرکٹر کیلئے 24 گھنٹے اب بھی اہم قرار،صحت میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹر تمیم اقبال اب ریکوری کی جانب بڑھ رہے ہیں تاہم اگلے 24گھنٹے اب بھی اہم ہیں، تمیم انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔ تمیم اقبال نے گزشتہ شب فیملی ممبر کے سہارے ہلکی موومنٹ بھی کی اور حکومتی سطح پر تمیم کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ تمیم اقبال ڈینجر زون سے نکل چکے، اگر کوئی پیچیدگی نہ ہوئی تو اگلے 24 گھنٹوں میں تمیم مزید بہتر ہوں گے۔
2
بی این پی نے گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی تحریک کا شیڈول جاری کردیاشیڈول کے تحت آج بلوچستان بھرمیں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے اور 26 مارچ کو پریس کلبز کےسامنےاحتجاجی مظاہرےکیےجائیں گے۔اس کے علاوہ 28 مارچ کو اختر مینگل کی زیرقیادت وڈھ سےکوئٹہ تک لانگ مارچ ہوگا۔
3
7 آئی پی پیز کی حکومت کو بجلی سستی اور 11 ارب سے زائد کا سرچارج معاف کرنیکی مشروط پیشکش،کہااگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کردی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لیے جائیں تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ نیپرا سے منظوری چاہیے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔ان آئی پی پیز میں سے ایک کے نمائندے نے کہا کہ ان کی ٹیرف میں نظرثانی کی درخواست اس شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ ان کے خلاف تمام قانونی مقدمات واپس لے لیے جائیں۔
4
کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج، سمی دین سمیت 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیاکراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے صدر زینب مارکیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کی قیادت سمی دین الدین بلوچ کررہی تھیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور پولیس نے سمی الدین بلوچ سمیت18مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا تھا جس کے باعث صدر، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہا اور لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔
5
مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہےکہ نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے۔ جعفر ایکسپریس واقعے میں معاملہ ناراض بلوچوں کا نہیں بلکہ دہشتگردی کا ہے۔اس سلسلے میں عسکری اپروچ ناگزیر ہے، اگر مذاکرات کرنے ہیں تو اس سلسلے میں نواز شریف کی شخصیت اہم ہے اور اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔
6
سزائیں بھی ہونگی‘ سلمان اکرم کے معافی سے متعلق بیان پر طلال چوہدری کا ردعمل،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روزا سلام آبادہائیکورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی بھی قسم کی معافی کو ناممکن قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی معافی نہیں مانگیں گے، کوئی سمجھتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کسی کو معافی دینے یا دلوانے کے لیے یا این آر او کے لیے بات چیت نہیں ہو گی۔پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ آور ہوئی، اس میں معافی کافی نہیں ہوگی بلکہ سزائیں بھی ہوں گی۔
7
حکومتی دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا، عوام 163 روپے کلو کے بجائے مہنگی چینی لینے پر مجبور،وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ملک میں چینی 163روپے فی کلو میں دستیاب ہے، چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے جب کہ چینی کے ذخائر وافر ہیں۔یقین دلاتے ہیں چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر کے دعوے اپنی جگہ لیکن ملک بھر میں چینی کی قیمت کہیں زيادہ ہے، کوئٹہ میں چینی بدستور 175 سے 180 روپے اور کراچی میں 170 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
8
غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں جہاں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں اور اسپتالوں پر بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں ایک صحافی سمیت مزید 61 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کا محاصرہ کرلیا جس کے باعث ہزاروں فلسطینی محصور ہوکر رہ گئے جب کہ اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا اور غزہ جنگ بندی معاہدے کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر مظالم بے نقاب کرکے آسکر جیتنے والے فلسطینی ڈائریکٹر حمدان بلال پر نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کردیا۔