1
تنخواہ دارطبقے کو ریلیف تو نہ ملا الٹا انکم ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔رواں مالی سال آٹھ ماہ میں تنخواہ دار طبقے نے تاجروں اور دکانداروں سےکہیں زیادہ تین سو تینتیس ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا،مالی سال کے اختتام تک ملازمین کے انکم ٹیکس کا حجم پانچ سو ستر ارب روپےتک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔تنخواہ دارطبقہ انکم ٹیکس ادائیگی میں ری ٹیلرز،ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز سے بھی آگے،مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں تنخواہ دارملازمین نے 331 ارب انکم ٹیکس ادا کیا،جوگزشتہ سال کی اسی مدت سے 120 ارب روپےزیادہ ہے،جون تک ملازم طبقےسےٹیکس وصولی ریکارڈ 570ارب روپےتک ہونےکا امکان گزشتہ مالی سال میں اس طبقے نے 368 ارب روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔ایف بی آر کےمطابق جولائی 2024 سے فروری 2025 تک،غیرکارپوریٹ سیکٹر کےملازمین 141 ارب روپے جبکہ کارپوریٹ سیکٹر کےملازمین 101 ارب روپےانکم ٹیکس دےچکے،غیرکارپوریٹ سیکٹر کا انکم ٹیکس گزشتہ سال کےمقابلے میں 42 ارب جبکہ کارپوریٹ سیکٹرکا ٹیکس 37 ارب روپے زیادہ ہے۔صوبائی سرکاری ملازمین نے آٹھ ماہ میں 57 ارب انکم ٹیکس ادا کیا،جو گزشتہ سال سے 28 ارب روپے زیادہ رہا۔
2
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر قبضے کا ارادہ ظاہر کردیامستقبل میں گرین لینڈ امریکا کا حصہ ہوگا،یہ امریکی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔کابینہ کےاجلاس کےبعدمیڈیا سےگفتگو ،ٹرمپ کےقومی سلامتی کےمشیرمائیک والٹز اورنائب صدرجےڈی وینس کی اہلیہ رواں ہفتےگرین لینڈ کا دورہ کرنےوالے ہیں،دورے کےانتظامات مکمل کیےگئےہیں،تاہم گرین لینڈ کی حکومت کا کہنا ہےکہ یہ دورہ خودمختاری پر حملہ ہے۔
3
چالیس فیصد کم بارشیں، خشک سالی کا نیا الرٹ جاری کر دیا گیا ستمبر سے لے کر رواں سال مارچ تک 40 فیصد بارشیں کم ریکارڈ کی گئیں۔محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا نیا الرٹ جاری کر دیا۔ الرٹ کے مطابق سندھ،جنوبی بلوچستان کے علاقوں پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال جاری ہے۔ملک میں گزشتہ برس ستمبر سے لے کر رواں برس مارچ تک مجموعی طور پر 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ سب سے کم بارشیں سندھ میں 62 فیصد ریکارڈ کی گئیں۔بلوچستان میں 52 فیصد جبکہ پنجاب میں 38 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔مارچ کے دوران مختلف مقامات پر درجہ حرارت دو سے تین ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں خشک سالی کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
4
گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر کا اعلان،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بٹن دبا کرگندم اگاؤ انعامی اسکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی ۔ مریم نواز نے کہا گندم کی فصل ان شاءاللہ اچھی ہو گی، میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کیساتھ ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ گندم اگاؤ مہم میں مفت ٹریکٹر کے لئے 57 ہزار 733 سے زائد کاشکاروں نے اپلائی کیا۔ جانچ پڑتال کے بعد 21 ہزار 496 کاشتکار قرعہ اندازی کے لئے اہل قرار پائے ۔
5
غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے،رفح، خان یونس اور نصیرات پر صہیونی فورسز کی بمباری سےچوبیس گھنٹے میں مزید پنسٹھ فلسطینی شہید ہوگئےمیڈیارپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کی جانب سےتازہ حملوں میں دو صحافی بھی شہید ہوئے ہیں،غزہ میں ساڑھے سترہ ماہ میں دوسو آٹھ صحافی شہید ہوچکےہیں مغربی کنارےمیں آسکرایوارڈ یافتہ فلسطینی ڈائریکٹر کےگھرپراسرائیلی آبادکاروں کی جانب سےحملہ کیاگیا،حمدان بلال کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا،حمدان بلال نےمغربی کنارےکےدیہاتوں کی تباہی پردستاویزی فلم بنائی تھی