پڈعیدن ( EPI نیوز ) ریلوے کی حدود کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانیوالی 16 ڈاون کراچی ایکسپریس بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ ٹرین کے پاور وین میں اچانک آگ بھڑک گئی کوٹ لالو ریلوے کے اسٹیشن ماسٹر نظام الدین راجپر کی حاضر دماغی اور بروقت کارروائی نے ہزاروں مسافروں کی جان بچاڈالی ۔
اسٹیشن ماسٹر نے دیکھا کہ نان اسٹاپ ٹرین جو تیز رفتاری میں اپنا سفر طے کررہی تھی جیسے ہی کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن سے گزری تو اسٹیشن ماسٹر نظام راجپر نے آگ اور دھواں اُٹھتے دیکھا اور فوری طور پر سگنل ریڈ کرکے ٹرین کو رکوادی اور آگ بجھانے والے آلات سے آگ کو کنٹرول کیا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد ٹرین کو کراچی کیلئے روانہ کردیا۔ اس طرح اسٹیشن ماسٹر نظام راجپر کی حاضر دماغی نے ہزاروں مسافروں کی جان بچائی۔