لاہور(ای پی آئی) پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں.
عوام کے مینڈیٹ پر ایسے ڈاکے کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا انھوں نے کہا کہ اندرون سندھ کے اضلاع میں پہلے گھنٹے ہی پیپلز پارٹی کو جتوانے کی خبر چلوا دی گئی، کراچی کے نتائج ابھی تک نہیں آئے، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے چند اضلاع کے بلدیاتی الیکشن جہاں ٹرن آوٹ 30 فیصد سے کم ہے وہاں بھی پوری رات گزرنے کے باوجود نتائج جاری نہیں کئے جا سکے، جن سے چند اضلاع کا الیکشن نہیں کروایا گیا وہ جنرل الیکشن میں کیا گند گھولیں گے۔


