1
ذرائع پی سی بی کےمطابق صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں،صائم ایوب کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جلد فٹنس ٹیسٹ ہو گا،وہ عید الفطر کراچی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔پاکستان سپرلیگ میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے،برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں،قومی کرکٹر صائم ایوب کے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا۔
2
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پر گرفتار حیدر سعید کو شناخت پریڈ کیلئےجیل بھیج دیا ۔ ملزم کو نو اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی ۔جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے حیدر سعید کو 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔ ملزم کو سانحہ جعفر ایکسپریس کے دوران دہشت گردوں کے حق میں سوشل میڈیا مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔
3
پنجاب کے کالجز میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیامحکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سرکاری وپرائیوٹ کالجز عیدالفطر کی چھٹیوں کے باعث 6 دن بند رہیں گے۔ کالجزمیں عیدکی چھٹیاں28مارچ سے2اپریل تک ہوں گی۔
4
یمن وار پلان لیک کا معاملہ ٹرمپ انتظامیہ کے گلے پڑ گیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےقومی سلامتی کےمشیر مائیک والٹز نےچیٹ گروپ بنانے کی ذمہ داری مان لی، تحقیقات کی ذمہ داری ایلون مسک کو سونپ دی،ٹرمپ نےواقعے کومعمولی غلطی قرار دیا۔صحافیوں سےگفتگو میں کہاکہ مائیک والٹزمحب وطن ہیں اور شاندار کام کر رہےہیں،ایسی معمولی غلطیاں ہوجاتی ہیں،کانگریس میں ہاؤس مینارٹی لیڈر حکیم جیفریز نے صدرٹرمپ کوخط لکھ کروزیردفاع پیٹ ہیگزیتھ کو فارغ کرنےکا مطالبہ کردیا۔
5
امریکی کمیشن کا بھارتی خفیہ ایجنسی را پر پابندی کا مطالبہ،کمیشن فارانٹرنیشنل ریلیجیس فریڈم نےاپنی سفارشات پیش کردی۔سالانہ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت میں اقلیتوں کی صورتحال گھمبیر ہوتی جاری ہے،وزیراعظم نریندر مودی مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں کے خلاف اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں۔ امریکی کمیشن کےمطابق سکھوں پرحملوں میں ملوث را پر پابندی عائد کی جائے،بھارت میں اقلیتوں کی صورتحال گھمبیرہوتی جاری ہے،نریندرمودی مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہے ہیں۔کمیشن نےمطالبہ کیاکہ بھارت کو مذہبی آزادی پرخصوصی تشویش کی فہرست میں شامل کیا جائے، بھارت کو ہتھیاروں کی فروخت مذہبی آزادی سےمشروط کی جائے
6
وزیرخزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے کاربند رہنے کا عزم،ٹیکس توانائی اورسرکاری اداروں سے متعلق اصلاحات جاری رکھیں گے ۔ اس کا مقصد پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پیداوار اوربرآمدات پرمبنی ترقی حاصل کی جاسکے گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا،اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان کو بورڈ کی منظوری سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔
7
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیااقتصادی جائزے کے تحت پاکستان کو بورڈ کی منظوری سے1 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔آئی ایم ایف کےمطابق کلائمیٹ فنانسنگ کا بھی 1.3 ارب ڈالر کا معائدہ ہوگیا،کلائمیٹ فنانسنگ کا نیا معاہدہ 28 ماہ پرمحیط ہے، پاکستان کو مجوعی طور پر 2.3 ارب ڈالر ملیں گے،آئی ایم ایف نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔آئی ایم ایف عملے اور پاکستانی حکام کےدرمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کےتحت پہلےجائزے پرمعاہدہ ہوا، ریزیلینس اینڈ سسٹینبیلٹی فیسلیٹی کے تحت ایک نئےمعاہدے پراسٹاف لیول معاہدہ بھی طےپاگیا، ای ایف ایف کے تحت جاری پروگرام کا مضبوط نفاذ جاری ہے،پاکستانی حکام عوامی قرضوں کو پائیدار طور پرکم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔


