1
عمران خان نے فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے نکال دیاذرائع کے مطابق فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے دوران کیا گیا اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو وکلا ٹیم سے نکالنے کی منظوری دی، فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا۔ فیصل چوہدری سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔وکلا کی ملاقات کے دوران مشعال یوسفزئی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو اگلی ملاقات میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔
2
الیکشن کمیشن نے 23-2022 میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان کو نااہل قرار دے دیا۔فیصلے میں سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 7، 7 سابق ممبران کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔سابق ارکان قومی اسمبلی خرم دستگیر خان، محسن نواز رانجھا، محمد عادل، رانا محمد اسحاق خان، کمال الدین اور عصمت اللہ نااہل ، سابق ایم این ایز ثمینہ مطلوب، نصیبہ، شمیم آرا پنہور اور روبینہ عرفان بھی نااہل،سندھ اسمبلی کے سابق رکن عدیل احمد، حزب اللہ بھگیو، ارسلان تاج حسین، عارف مصطفیٰ جتوئی، عمران علی شاہ، علی غلام اور طاہرہ کو بھی نااہل قرار دیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے سابق ارکان میر سکندر علی، میر محمد اکبر، سردار یار رند، عبدالرشید اور عبدالواحد صدیقی ، میر حمال اور بی بی شاہینہ بھی نااہل قرار پائی ہیں۔
3
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے صحافی فرحان ملک کا دوسرے کیس میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے آج ایک دوسرے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا جس دوران ایف آئی اے حکام اور فرحان ملک کے وکیل عدال میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت پیش کی گئی کیس ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 25 مارچ کو گلشن اقبال میں ایک کال سینٹر پر چھاپا مار کر 2 ملزمان عاطرحسین اور حسن نجیب کو گرفتار کیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گرفتارملزمان غیرملکیوں سےفراڈ میں ملوث ہیں، سافٹ ویئر کے ذریعے غیر ملکیوں سے انکا خفیہ ڈیٹا حاصل کیا جارہا تھا، ملزمان فراڈ اور چیٹنگ میں ملوث ہیں۔ایف آئی اے کی ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزمان نے بتایا کہ یہ کام فرحان گوہر ملک کے کہنے پر ہورہا ہے ۔بعد ازاں عدالت نے دوسرے کیس میں فرحان ملک کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کےحوالےکردیا۔
4
امتحانات میں گیارہویں کے طلبہ کیساتھ ظلم ہوا، وزیر تعلیم سندھ کا اضافی نمبر دینے کا اعلان،انٹر کے طلبہ کے نتائج کا تناسب کم آنے کا معاملے پر قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا سندھ اسمبلی کی کمیٹی نے انکوائری کمیٹی کو تحقیقات کا مینڈیٹ دیا، کمیٹی نے انٹربورڈ کےانفرا اسٹرکچر اور انتظامی ڈھانچے پر سوالات کھڑےکیے جبکہ کمیٹی نے امتحانی نظام پر بھی سوالات اٹھائےہیں۔سردار شاہ نے کہا کہ امتحانات میں انٹرسال اول کے طلبہ کےساتھ ظلم ہواہے، بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے بچوں کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے اس لیے 3 مضامین میں انٹر کے طلبہ کو اضافی نمبر دینےکا فیصلہ ہوا۔سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کام کرتی رہےگی، حکومت نے شفافیت کے ساتھ انکوائری رپورٹ کو من و عن قبول کیا اور انکوائری کمیٹی کی سفارشات میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
5
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک ہفتے میں 270 بچے شہید ہوگئے جب کہ حالیہ حملوں میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد ہزاروں تباہ حال فلسطینی دوبارہ بے گھر ہوگئے ہیں۔ادھر حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت رُکوانے اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے۔
6
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہےکہ صارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں چینی کا خاطر خواہ اسٹاک موجودہے۔لاہور میں شوگرملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کی قلت کےتاثر کویکسرمستردکردیا گیا۔چینی کی قیمتیں حکومت کی مقرر کردہ حد پر آگئی ہیں اور چینی کی ایکسپورٹ سے قیمتوں میں اضافے کی خبریں من گھڑت اوربے بنیاد ہیں،کریانہ مرچنٹس اور سٹہ مافیا افواہیں پھیلاکر قیمتیں بڑھارہے ہیں ۔80 فیصد چینی صنعتی اورکمرشل سیکٹر جب کہ 20 فیصدگھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں، حکومت دونوں سیکٹرز کے لیے قیمتوں کے تعین کا الگ طریقہ کار اپنائے۔
7
ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیافٹبال ورلڈ کپ اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ان دنوں مختلف براعظموں میں میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہیں۔ ایران نے منگل کو تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کوالیفائرز ایشیا کے گروپ اے کے میچ میں ازبکستان کے خلاف مقابلہ 2-2 سے برابر کرکےفٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔اگلے سال ہونے والے میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کیلئے ایران کو اُزبکستان کے خلاف صرف میچ ڈرا کرنے کی ضرورت تھی۔


