1
وفاقی وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے کاربند رہنے کا عزم،آئی ایم ایف معاہدہ ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں سے متعلق اصلاحات جاری رکھیں گے۔ ملک کو پیداواری اور برآمدی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے، آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی جبکہ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔
منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔
2
خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کیلئے صوبائی ایکشن پلان تیار کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز، متعلقہ انتظامی سیکرٹریزاور آر پی اوز نے شرکت کی۔دوران اجلاس دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کیلئے صوبائی ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق ایکشن پلان میں 18 مختلف موضوعات پر کل 84 اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، ایکشن پرعملدرآمد کیلئے تمام متعلقہ صوبائی محکموں اور وفاقی اداروں کو ٹائم لائنزکیساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، ایکشن پلان کے تحت ریاستی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کو سزائیں دینے کیلئے ریاستی اداروں کی استعداد کو عملی طور پر نمایاں کیا جائے گا، شرپسندوں کے خلاف کارروائی نیٹک آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
3
فاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر بلوچ بھی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پہنچے۔وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر حکام نے حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کا معائنہ کیا۔ کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 15 ویں روز بھی معطل ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ٹرین سروس معطل رکھی گئی ہے۔
4
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات 6 اپریل تک ہوں گی۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں عید کی چھٹیوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا، چھٹیوں کا سلسلہ 6 اپریل تک جاری رہے گا، سکول 7 اپریل سے دوبارہ کھلیں گے۔نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا جبکہ سکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا۔
5
پانچویں اور آخری ٹی 20 میں پاکستان کی میزبان نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 میچ ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میزبان نیوزی لینڈ کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نئے لڑکوں کو موقع دینے کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش ہو گی میچ میں فتح حاصل کریں اور پھر ون ڈے سیریز جیتیں۔ٹیم سے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم میں عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، سفیان مقیم اور محمد علی کو شامل کیا گیا ہے۔
6
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہسپتالوں کے دورے کام کر گئے، غریب مریضوں کو اب ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات ملیں گی۔ہسپتالوں میں کون کون سے دوائی ہے، اب سب کی نظر میں ہو گی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے بڑا اقدام اٹھا لیا، محکمہ صحت سپیشلائزد ہیلتھ نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فہرستیں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور آئی سی یو میں سرجیکل و ڈسپوزیبل سامان کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، ہر ہسپتال کی ایمرجنسی و آئی سی یو میں ہر صورت میں سرنجیز، کینولا، ڈرپ سیٹ، سرجیکل گلووز، سرجیکل ٹیپ بٹرفلائی نیڈلز موجود ہونی چاہئے۔مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ سرجیکل سوچرز، یورین بیگ، فولی کیتھر، کاٹن رول، کاٹن بینڈیج بھی موجود ہونی چاہئے، نیسوگیسٹرک ٹیوب اور اینڈتراچیل ٹیوب موجود ہونی چاہئے، ہر سرکاری ہسپتال اب ادویات کی ڈیجیٹل اور مینئول فہرستیں آویزاں کرے گا۔محکمہ ہیلتھ کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں شکایات کاؤنٹرز فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں آنی چاہئے، ہسپتالوں میں ڈیوٹی روسٹر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
7
عدالت نے توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر 5 مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنا دی۔راولپنڈی کی سیشن عدالت نے مجرمان کو 295 سی میں سزائے موت اور 10،10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ مجرمان کو 295 بی میں عمر قید، 295 اے میں 10،10 سال قید اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی کیا۔عدالت نے مجرمان کو 298 اے میں 3،3 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ مجرمان کو پیکا ایکٹ کے تحت 7،7 سال قید اورایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
8
منشیات برآمدگی کیس: جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کر دیاتفتیشی افسر کو پراسیکیوشن کے اعتراض دور کرکے حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔
9
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ پاکستان نے 2024 میں آئی ایم ایف کا پروگرام حاصل کیا تب یہ دعویٰ شہبازشریف نے کیا تھا، پاکستان نے37 ماہ کے جاری ای ای ایف پروگرام کیساتھ ایک اور 28 ماہ کا موسمیاتی پروگرام آر ایس ایف لیا۔اہم بات یہ ہے کہ پہلا جائزہ مکمل اور سٹاف لیول سطح پر معاہدہ ہوگیا ہے، بری خبر یہ ہے کہ حکومت عوام کیلئے کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔


