کشمور(حاکم نصیرانی ) کشمور تھانہ کی حدود گلن سخی درگاہ کے قریب مزاری برادری کے دو دھڑوں کے مویشی چرواہوں میں معمولی تکرار کے بعد گولیاں چل گئیں گولی لگنے سے ایک شخص لالی مزاری منہ میں گولی لگنے سے سخت زخمی ہو گیا۔

زخمی کو تشویشناک حالت میں علاج کیلئے کشمور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ گولی کا گھاٶ گہرا ہونے اور زخمی کی حالت زار ہونے کی وجہ سے مزید بہتر علاج کیلئے رحیم یار خان منتقل کیا گیا۔

رابطہ کرنے پر ہیڈ محرر کشمور پولیس نے بتایا کہ زخمی کو علاج کیلئے بھیج دیا گیا ہے ورثا کی فریاد پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں دیر نہیں کرینگے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد فریقین مورچہ بند ہوگئے اور علاقے میں خوفبکے بادل منڈلانے لگے ہیں۔