1
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی ٹیم میں تجربے کی کمی ہے۔ سیاسی ٹیم بانی کو باہر لانے کا لائحہ عمل دینے میں ناکام ہے، عید کے بعد سڑکیں کیسے گرم ہونگی؟ سیاسی لوگ خود تو آتے نہیں ہیں۔ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے پوچھیں گے کہ ان کے خلاف کیا کان بھرے گئے ہیں؟ اس واردات کو آسانی سے نہیں جانے دینگے۔ سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو جو انڈرٹیکنگ دی، اس کا عمران خان کو بھی نہیں پتا، انہوں نے عدالت میں پارٹی کے ہاتھ کاٹ کر بھی دے دیے پھربھی بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت
2
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ 6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا۔معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہو، شہباز شریف سے میٹنگ میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ،گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ 6 کینال کے معاملے بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہو گا اس پر عمل ہو گا۔ سندھ میں 6 کینالز کے معاملے پر اونرشپ کا مسئلہ ہے، یہ اونر شپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی وہ نہیں لیں گے تو کوئی اور لے گا، پیپلز پارٹی ان چیزوں کو سمجھتی ہے اس اسپیس کو پر کریں گے، پیپلز پارٹی اس مسئلے پر اونرشپ لے گی تو درست فیصلہ کرے گی، کینالز پر سندھ میں جس طرح کی سیاست ہو رہی ہے پیپلزپارٹی کو اس اسپیس کو کور کرنا چاہیے۔نجی ٹی وی چینل کودئیے گئے انٹرویو میں گفتگو
3
وزیر خزانہ نے رواں سال ’پانڈا بانڈز‘ کے اجرا کا امکان ظاہر کردیاچین میں باؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے دوران چینی میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹوں کو چین سے جوڑنے کا عکاس ہوگا۔پاکستان نے ماضی میں ڈالر اور یورو میں کئی بانڈز کا اجرا کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ چینی کیپیٹل مارکیٹ سے استفادہ کیا جائے۔
4
گورنر سندھ نے چیف جسٹس سے ہیوی ٹریفک حادثات کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک سے بڑھتے ہوئے حادثات پر گورنر سندھ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ہیوی ٹریفک حادثات کا نوٹس لینے کی اپیل کی اور ساتھ خط لکھنے کا اعلان بھی کیا۔عید کے بعد ہیوی ٹریفک حادثات میں جانیں گنوانے والے افراد کے لواحقین کو پلاٹ دوں گا اور جو لوگ پلاٹ پر مکان نہیں بناسکتے انہیں پیسے بھی دوں گا۔
5
تونسہ میں 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کے مطابق تونسہ میں دسمبر 2024 میں ایچ آئی وی کا صرف ایک کیس رجسٹرڈ ہوا تھا، اس کے بعد اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 100 سے زائد افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں۔ان افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے تاہم پھیلاؤ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنائی دی گئی ہے۔
6
نصیرآباد کے ضلع صحبت پور میں ایک گھر پر حملہ، خاندان کے 7 افراد جاں بحق،پولیس کے مطابق صحبت پور میں فائرنگ اور گھر کو آگ لگائے جانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔مذکورہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے اور اس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔
7
اسرائیلی فوج کا غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ، حماس ترجمان بھی شہید،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا جب کہ اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف شہید ہو گئے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیل کی تازہ بمباری مہم سے ایک لاکھ 42 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔