1
پی پی سے مذاکرات میں اہم پیشرفت، ن لیگ کی گورنر پنجاب کی گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی، گورنر پنجاب سلیم حیدر کی پرانی گاڑی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور ن لیگ نے ان کی پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کی گاڑی پرانی ہونے کا شکوہ کیا تھا، جس پر ن لیگ نے اپنی حلیف جماعت کو گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو گورنر پنجاب کی دیگر شکایات بھی جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ مذاکرات کے اس دور میں ن لیگ نے گورنر پنجاب کے آبائی حلقے میں سیاسی اور انتظامی مداخلت نہ کرنے اور انتخابی ضلع سے متعلقہ تمام شکایات دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
2
کے الیکٹرک کے حب پمپنگ اسٹیشن پر اچانک کیبل فالٹ کے باعث پانی کی فراہمی شدید متاثرہوگئی، جس سے پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔کے الیکٹرک کا حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا کیبل فالٹ آیا، جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ کیبل فالٹ سے پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی 50 فیصد کم ہوگئی جبکہ اس پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 94 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ترجمان واٹر کارپوریشن
3
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے۔مسافروں کو بس سے اتار کر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنا بزدلانہ کارروائی ہے، دہشتگردوں نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر وحشیانہ فعل انجام دیا۔ شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے، دہشتگردی کیخلاف عزم کو ایسی کارروائیوں سے کمزور نہیں کیا جاسکتا۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جنگ جاری رہے گی، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
4
مٹیاری کے علاقے نیو سعیدآباد کے گائوں غلام محمد انڑ میں رشتہ داروں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں۔پولیس نے بتایا کہ 4 سے زائد افراد نے حسنہ نامی خاتون کو رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کیا، رشتے داروں نے خاتون پر اتنا تشدد کیا کہ اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں، ملزمان نے خاتون پر تشدد کے بعد اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر خاتون کو علاج کےلیے اسپتال منتقل کیا
5
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس ہوا جس میں رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز اور وزیر توانائی اویس لغاری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ سینیٹ پاور کمیٹی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے سوال اٹھایا کہ 10 روپے کی بجلی خرید کر 50 روپے میں کیوں بیچ رہے ہیں؟ کیا 40 روپے جگا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ان کی بات کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ہم یہ کوشش نہ کریں تو آپ 10 سال بعد بجلی دوگنی قیمت پر خریدیں گے۔
6
ملزم ساحر حسن سے برآمد منشیات کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ سامنے آگئی، جس میں منشیات اوریجنل ویڈ نکلی۔ملزم ساحر کی گرفتاری اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ملزم ساحر سے برآمد منشیات ویڈکی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ سامنے آگئی اور رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔ ملزم کے قبضے سے گرفتاری کے وقت 557 گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد منشیات کو کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے بھیجا گیا تھا۔


